عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

نفلی عمرہ اور صدقہ میں سے کون سا عمل زیادہ افضل ہے

فتوی نمبر : 2777 0000-00-00 13 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ! ہمارے گاؤں میں بہت لوگ غریب اور بے بس ہیں، لیکن بہت سے لوگ مالدار ہیں، ایک دو دفعہ عمرہ پر جا چکے ہیں، اب وہ اپنی طرف سے اپنے دوستوں کو عمرہ کیلیے بھیجتے ہیں، لیکن غریبوں کی مدد کرنے کی طرف توجہ نہیں دیتے۔ شریعت کی رو سے مناسب عمل کونسا ہے ؟ دوسرے کو عمرہ کروانا یا علاقے کی غریبوں کی مدد کرنا؟ بہتر کیا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اسلام نے نفلی عبادات کی بڑی فضیلت بیان کی ہے، نفلی عمرہ اور نفلی صدقہ، دونوں ہی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے بہترین ذرائع ہیں، اس بارے میں فقہائے کرام کی مختلف آراء ہیں، بعض کے نزدیک نفلی عمرہ افضل ہے، کیونکہ اس میں مالی اور بدنی دونوں عبادتیں جمع ہوتی ہیں، جبکہ صدقہ صرف مالی عبادت ہے، بعض کے نزدیک غریب کی امداد افضل ہے۔ راجح اور زیادہ مضبوط رائے یہ ہے کہ اگر غریبوں، یتیموں اور دیگر ضرورت مند افراد کی کفالت اور مدد کے لیے مناسب ذرائع موجود ہوں اور ان کی بنیادی ضروریات پوری ہو رہی ہوں تو ایسے حالات میں نفلی حج و عمرہ کی ادائیگی زیادہ افضل اور باعثِ اجر ہے، البتہ اگر معاشرے میں ایسے افراد موجود ہوں جو بھوک، بیماری، بے سروسامانی یا شدید مالی تنگی کا شکار ہوں اور ان کی مدد کرنے والا کوئی نہ ہو تو اس وقت ان کی ضروریات پوری کرنے، ان پر خرچ کرنے اور نفلی صدقہ و خیرات کرنے کا اجر و ثواب نفلی حج و عمرہ سے بھی بڑھ کر ہے، لہٰذا مسلمان کو چاہیے کہ وہ حالات، معاشرتی ضروریات اور ترجیحات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ایسا عمل اختیار کرے جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ نفع بخش اور بندگانِ خدا کے لیے زیادہ فائدہ مند ہو۔

*مجمع الأنهر :(312/1،ط:دار إحياء التراث العربي)* الحج تطوعا أفضل من الصدقة النافلة حج الفرض أولى من طاعة الوالدين بخلاف النفل لا يتزوج المقتدر المأمور بالحج إذا كان وقت خروج أهل بلده فإن كان قبله جاز حج الغني أفضل من حج الفقير مكة أفضل من المدينة عند علمائنا والشافعي. *البحر الرائق:(334/2،ط:دار الكتاب الإسلامي)* (قوله: فقالوا حج النفل أفضل من الصدقة) قال الرملي قال المرحوم الشيخ عبد الرحمن العمادي مفتي الشام في مناسكه وإذا حج حجة الإسلام فصدقة التطوع بعد ذلك أفضل من حج التطوع عند محمد والحج أفضل عند أبي يوسف وكان أبو حنيفة - رحمه الله - يقول بقول محمد فلما حج ورأى ما فيه من أنواع المشقات الموجبة لتضاعف الحسنات رجع إلى قول أبي يوسف اهـ.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تبلیغ میں سال لگانا افضل ہے یا عمرہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقروض کا قرض ادا کیے بغیر عمرہ پر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا بغیر محرم کے عمرہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بغیر وضو کے عمرہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ میں حلق یا قصر کروانے سے پہلے احرام کھولنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ میں سعی کےدوران بیمار ہوکربغیرحلق کیے گھرپہنچنے کی صورت میں دم کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ کرنے کے بعد حلق یا قصرنہ کرنے کی وجہ دم کا واجب ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاجی اور معتمر کا واپسی میں اپنے ساتھ زم زم کاپانی لےجانےکا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ میں قصر اور حلق سے پہلے احرام کھولنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نفلی عمرہ اور صدقہ میں سے کون سا عمل زیادہ افضل ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرے کے بعد اطراف کے کچھ بال کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ کرنے والے شخص کو حاجی کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا سسر کے ساتھ عمرہ پر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ کے ارکان ادا کرنے کے بعد عمرے کرنے والوں کا ایک دوسرے کے بال کاٹنے کا حکم