السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب اگر کسی کا انتقال ہو جاتا ہے تو اس پر یعنی میت پر کلمے والی چادر ڈالتے ہیں جس میں چاروں قل اور آیات الکرسی لکھی ہوتی ہے وہ میت پر ڈالتے ہیں یہ ڈالنا کیسا ہے مہربانی فرما کر وضاحت فرما دیں
الجواب باسم ملہم الصواب
واضح رہے کہ میت پر قرآنی آیات یا کلمہ والی چادر ڈالنا ناجائز ہے،کیونکہ یہ قرآن کی بے ادبی کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
نیز ماں سے دودھ بخشوانےکی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے ۔
دلائل:
الشامية: (246/2،ط:دارالفكر)
"وقد أفتى ابن الصلاح بأنه لايجوز أن يكتب على الكفن يس و الكهف ونحوهما خوفًا من صديد الميت ... وقدمنا قبيل باب المياه عن الفتح أنه تكره كتابة القرآن وأسماء الله تعالى على الدراهم والمحاريب والجدران وما يفرش، وما ذاك إلا لاحترامه، وخشية وطئه ونحوه مما فيه إهانة فالمنع هنا بالأولى".
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ،کراچی