آمدنی و مصارف

بیوٹی پارلر میں مساج کرنے والی خواتین کی کمائی کا شرعی حکم

فتوی نمبر :
340
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

بیوٹی پارلر میں مساج کرنے والی خواتین کی کمائی کا شرعی حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
جو لڑکیاں پارلر میں مساج وغیرہ کا کام کرتی ہیں، ان کی کمائی حلال ہے یا حرام؟رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہےکہ اگر بیوٹی پارلر میں شرعی اصول و ضوابط کا اہتمام کیا جائے، مثلاً: وہاں کا ماحول غیر شرعی امور سے پاک ہو، مرد و زن کا اختلاط نہ ہو، پردے کا لحاظ رکھا جائے اور خدمات صرف خواتین کی جائز زیب و زینت تک محدود ہوں، نیز ایسے اعمال سے اجتناب کیا جائے جنہیں شریعت نے ممنوع قرار دیا ہے، جیسے بال کاٹنا، غیر شرعی بھنویں بنوانا تو ایسی صورت میں پارلر کا قائم کرنا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی شرعاً جائز اور حلال ہے۔
لیکن اگر بیوٹی پارلر میں ان شرائط کی پاسداری نہ کی جائے، پردے کی بے احتیاطی ہو یا ناجائز امور سر انجام دیے جائیں تو اس صورت میں وہاں ملازمت اختیار کرنا جائز نہیں اور اس کے عوض حاصل ہونے والی اجرت بھی ناجائز و حرام شمار ہوگی۔

حوالہ جات

صحيح البخاري:(7/ 159،دارطوق النجاة* )
5885 - حدثنا محمد بن بشار : حدثنا غندر : حدثنا شعبة، عن قتادة، عن عكرمة، عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم ‌المتشبهين ‌من ‌الرجال بالنساء، والمتشبهات من النساء بالرجال۔

*صحيح البخاري(7/ 166،دارطوق النجاة)*
5939-حدثنا إسحاق بن إبراهيم: أخبرنا جرير، عن منصور، عن إبراهيم، عن علقمة قال: «لعن عبد الله ‌الواشمات ‌والمتنمصات والمتفلجات للحسن المغيرات خلق الله، فقالت أم يعقوب: ما هذا؟ قال عبد الله: وما لي لا ألعن من لعن رسول الله وفي كتاب الله، قالت: والله لقد قرأت ما بين اللوحين فما وجدته، قال: والله لئن قرأتيه لقد وجدتيه: {وما آتاكم الرسول فخذوه وما نهاكم عنه فانتهوا}.

*صحيح البخاري:(7/ 165،دارطوق النجاة)*
5933 -وقال ابن أبي شيبة : حدثنا يونس بن محمد : حدثنا فليح ، عن زيد بن أسلم، عن عطاء بن يسار، عن أبي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لعن ‌الله ‌الواصلة والمستوصلة، والواشمة والمستوشمة.

*الهندية:(5/ 358،دارالفکر:بیروت)*
ولو ‌حلقت ‌المرأة رأسها فإن فعلت لوجع أصابها لا بأس به وإن فعلت ذلك تشبها بالرجل فهو مكروه كذا في الكبرى.

*ایضا:(5/ 358،دارالفکر:بیروت)*
ولا بأس بأخذ ‌الحاجبين وشعر وجهه ما لم يتشبه بالمخنث كذا في الينابيع.

*المحيط البرهانی:(5/ 377،دارالکتب العلمیۃ:بیروت)*
وإذا ‌حلقت ‌المرأة شعرها؛ فإن حلقت لوجع أصابها فلا بأس به، وإن حلقت تشبهاً بالرجال فهو مكروه، وهي ملعونة على لسان صاحب الشرع، وإذا وصلت المرأة شعر غيرها بشعرها فهو مكروه، قال عليه السلام: «لعن الله الواصلة والمستوصلة» هي التي تصل شعر امرأة بشعر امرأة أخرى، وإنما جاءت الرخصة في شعر غير بني آدم، تتخذه المرأة، ويزيد في قرونها.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 340کی تصدیق کریں
36
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سود پر بینک سے قرضہ لینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • جی پی فنڈ (G.P Funds) کے احکام

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان سے چوری کر کے عورتوں کے بال بیچنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فجر کی نماز وقت ختم ہونے کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کریڈٹ کارڈ کا استعمال

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی مال سے بنائے گئے گھر، دکان کو کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بیوٹی پارلر میں مساج کرنے والی خواتین کی کمائی کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • آن لائن شناختی کارڈ بنانے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • دوہری شہریت رکھنے والے شخص کو ملنے والے وظیفے کاحکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی خریدنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • رشوت کے پیسوں سے بنایا ہوا گھر اس کے کرایہ کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • موبائل کمپنی کا قرض پر اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری ملازم کا ہدیہ قبول کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • شراب کی خالی بوتلوں کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • داخلہ کروانے پر کمیشن لینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • پیسے دے کر اسکول کا کام کسی اور طالب علم سے کروانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مالی جرمانہ اور اس کا استعمال

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بیل کو جفتی کے لیے کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اجرت پر جفتی کرنے / جنسی ملاپ کے لیے بکرے پالنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • میزان بینک کو جگہ کرائے پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایپ کے ذریعے ایڈ دیکھنا، مختلف ایپ انسٹال کرنا اور اس پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • وکالت کے پیشے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کی آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات