فیصد کے اعتبار سے اجرت طے کرنے کے عدم جواز کی وجہ اور مشین کی ریپئرنگ کا حکم

فتوی نمبر :
333
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات /

فیصد کے اعتبار سے اجرت طے کرنے کے عدم جواز کی وجہ اور مشین کی ریپئرنگ کا حکم

مفتی صاحب!
1) اس میں اجرت فیصد کے حساب سے طے کرنے میں ناجائز ہونے کی وجہ کیا ہے ؟
2) اس مشین کو اگر اجارہ پر دے دیں تو اس میں جو بھی توڑ پھوڑ ہو یا اس میں دھاگے وغیرہ لگانے ہوں تو کیا وہ بھی مالک دے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ہر وہ چیز جو اجارہ (کرایے) پر دی جائے اس کی اجرت طے اور متعین ہونا شرعاً ضروری ہے، جب اجرت فیصد کے اعتبار سے طے کی جائے گی تو وہ مجہول رہے گی، لہذا فیصد کے اعتبار سے اجرت طے کرنا شریعت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے جائز نہیں ۔
(2)کرایہ پر دی گئی چیز میں اگر اجارہ کی مدت کے اندر کوئی ایسی رکاوٹ پیش آ جائے جس سے اس کے مطلوبہ استعمال میں خلل آرہا ہو تو اس رکاوٹ کا ازالہ مالک کے ذمے ہے اور مستأجر(کرایہ دار ) پر لازم ہے کہ اجارہ پر دی ہوئی چیز کی حفاظت کرے اور اجارہ کی مدت گزرنے کے بعد وہ چیز مالک کو صحیح، سلامت واپس کرے۔
لہٰذا اگر اس مشین میں توڑ پھوڑ کرایہ دار کی غفلت یا بے احتیاطی کی وجہ سے ہو تو اس کی ذمہ داری کرایے دار پر ہوگی، لیکن اگر اس کی احتیاط کے باوجود کوئی خرابی آ جائے تو وہ مالک کے ذمہ ہوگی، البتہ دھاگے وغیرہ کی فراہمی بہر حال کرایے دار کے ذمے ہے ۔

حوالہ جات

*الشامية:(6/5،ط:دار الفکر)*
"وشرطها كون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة.
(قوله: وشرطها إلخ) هذا على أنواع: بعضها شرط الانعقاد، وبعضها شرط النفاذ، وبعضها شرط الصحة، وبعضها شرط اللزوم، وتفصيلها مستوفى في البدائع ولخصه ط عن الهندية. (قوله: كون الأجرة والمنفعة معلومتين) أما الأول فكقوله: بكذا دراهم أو دنانير وينصرف إلى غالب نقد البلد، فلو الغلبة مختلفة فسدت الإجارة ما لم يبين نقداً منها فلو كانت كيلياً أو وزنياً أو عددياً متقارباً فالشرط بيان القدر والصفة وكذا مكان الإيفاء لو له حمل ومؤنة عنده، وإلا فلايحتاج إليه كبيان الأجل، ولو كانت ثياباً أو عروضاً فالشرط بيان الأجل والقدر والصفة لو غير مشار إليها، ولو كانت حيوانا فلا يجوز إلا أن يكون معينا بحر ملخصاً".

*وایضاً: (6 / 46،ط:دار الفکر)*
"(تفسد الإجارة بالشروط المخالفة لمقتضى العقد فكل ما أفسد البيع) مما مر (يفسدها) كجهالة مأجور أو أجرة أو مدة أو عمل".

*الدر المختار:(109/6،ط: دار الفکر)*
( وعمارة الدار ) المستأجرة ( وتطيينها وإصلاح الميزاب وما كان من البناء على رب لدر ) وكذا كل ما يخل بالسكنى ( فإن أبى صاحبها ) أن يفعل ( كان للمستأجر أن يخرج منها إلا أن يكون ) المستأجر ( استأجرها وهي كذلك وقد رآها ) لرضاه بالعيب ۔(تنوير الابصار مع الدر المختار، كتاب الاجارة، باب فسخ الاجارة.

*تحتھا الشامية:*
ولو امتلأ مسيل الحمام فعلى المستأجر تفريغه ظاهرا كان أو باطنا ۔ وفيها وتسييل ماء الحمام وتفريغه على المستأجر وإن شرط نقل الرماد والسرقين رب الحمام على المستأجر لا يفسد العقد وإن شرط على رب الحمام فتأمل ولعله مفرع على القياس أو مبني على العرف ففي البزازية وفي استئجار الطاحونة في كري نهرها يعتبر العرف۔(رد المحتار،كتاب الاجارة، باب فسخ الاجارة،مطلب اصلاح بئر الماءوالبالوعةوالمخرج.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 333کی تصدیق کریں
38
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • لنڈے کے کپڑوں سے ملنے والی کرنسی اور دیگر قیمتی چیزیں لقطہ کے حکم میں ہیں

    یونیکوڈ   0
  • نماز تراویح کی نیت

    یونیکوڈ   0
  • مسجد میں بآواز بلند سلام کرنا

    یونیکوڈ   0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی (I.V.F) کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • ایکسچینج کمپنی میں خود سرمایہ کاری کرنا اور دوسروں سے کمیشن پر سرمایہ کاری کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک میں سونا جمع کروا کر قرض لینے کی صورت میں بینک کی طرف سے ملنے والے انعامات کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • ڈبے پر لکھی قیمت کو نظر انداز کر کے اپنی مرضی کی قیمت پر بیچنا

    یونیکوڈ   0
  • سالگرہ (برتھ ڈے)منانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • قرض پر لی گئی اضافی رقم کا حکم اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   0
  • نماز میں قعدہ اولیٰ چھوڑنے پر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   0
...
Related Topics متعلقه موضوعات