السلام علیکم !
اکثر عورتیں تسبیح نماز کو جماعت کے ساتھ پڑھتی ہیں یعنی ان کی ایک امامہ ہوتی ہے جو تسبیحات کو اتنی بلند آواز سے پڑھتی ہے کہ ساری عورتیں سن سکیں اور باقی عورتیں اس کے ساتھ ساتھ آہستہ آواز سے پڑھ رہی ہوتی ہیں، لیکن وہ اس عورت کی اقتدا بھی کر رہی ہوتی ہیں تو کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہے۔عورتوں کا تسبیح نماز کو با جماعت ادا کرنا صحیح ہے۔راہنمائ فرمائیں۔
صلاۃ التسبیح نفل نماز ہے اور نوافل انفرادی طور پر پڑھنے کا حکم ہے، لہٰذا صلاۃ التسبیح مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے جماعت سے پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے ،جس سے اجتناب ضروری ہے۔
پوچھی گئی صورت میں عورتوں کا صلاۃ التسبیح کی جماعت کے لیے جمع ہونا اور ایک عورت کا ان کو جماعت کے ساتھ صلاۃ التسبیح پڑھانا درست نہیں ۔
حاشیة الطحطاوي على مراقي الفلاح:(386/1،ط: دارالکتب العلمیة)
والجماعة في النفل في غير التراويح مكروهة فالاحتياط تركها في الوتر خارج رمضان وعن شمس الأئمة أن هذا فيما كان على سبيل التداعي أما لو اقتدى واحد بواحد أو اثنان بواحد لا يكره وإذا اقتدى ثلاثة بواحد اختلف فيه وإذا اقتدى أربعة بواحد كره اتفاقا.
النهر الفائق شرح کنز الدقائق:(244/1، ط: دارالکتب العلمیة)
كره أيضًا تحريمًا (جماعة النساء) للزوم أحد المكروهين أعني: قيام الإمام وسط الصف أو تقدمه لا فرق في ذلك بين الفرائض وغيرها كالتراويح إلا الجنازة.
الهندية:(85/1،ط: دار الفكر )
ويكره إمامة المرأة للنساء في الصلوات كلها من الفرائض والنوافل إلا في صلاة الجنازة. هكذا في النهاية فإن فعلن وقفت الإمام وسطهن وبقيامها وسطهن لا تزول الكراهة وإن تقدمت عليهن إمامهن لم تفسد صلاتهن. هكذا في الجوهرة النيرة وصلاتهن فرادى أفضل هكذا في الخلاصة.