عورت پر محرم میسر نہ ہونے کی صورت میں حج فرض ہوا پھر مال باقی نہ رہا

فتوی نمبر :
326
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ /

عورت پر محرم میسر نہ ہونے کی صورت میں حج فرض ہوا پھر مال باقی نہ رہا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میری شادی کے وقت مجھ پر زکوٰۃ فرض تھی اور مجھے میرے شوہر کہا کرتے کہ آپ پر حج فرض ہے مگر میں اکیلی حج کس طرح کرتی اور اب میرے پاس اتنا اثاثہ نہیں کہ میں حج کروں تو سوال یہ ہے کہ کیا اب بھی مجھ پر حج ادا کرنا فرض ہےیا ساقط ہو گیا ؟ہاں اسوقت میرے والدین حج کے لیے گئے تھے مگر میری بیٹی ایک ماہ کی تھی ۔برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں، اگر حج کے دنوں میں ضرورتِ اصلیہ سے زائد حج کے اسباب میسر تھے تو حج فرض ہو چکا تھا، تاہم محرم میسر نہ ہونے کی وجہ سے ادائیگی مؤخر ہو گئی تھی، البتہ وجوبِ حج کا ذریعہ بننے والے مال کو اس قدر خرچ کر دینا کہ وجوبِ حج باقی نہ رہے، یہ درست نہیں، لہٰذا اب جب کہ وہ مال باقی نہیں رہا تو سابقہ فرضیت بدستور ذمّہ میں باقی ہے۔زندگی میں جب کبھی اسبابِ حج (چاہے ایسا قرض لے کر ہو جس کی واپسی ممکن ہو) اور محرم میسر ہوں تو ادائیگی لازم ہے۔ بصورتِ دیگر، زندگی کے آخری ایام میں اگر حج کی استطاعت نہ ہو اور مایوسی کی کیفیت ہو تو حجِ بدل کی وصیت کرنا لازم ہے۔

حوالہ جات

الهندية : (219/1،ط: دار الفكر )*
ثم تكلموا أن أمن الطريق وسلامة البدن - على قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - ووجود المحرم للمرأة شرط لوجوب الحج أم لأدائه، بعضهم جعلوها شرطا للوجوب وبعضهم شرطا للأداء، وهو الصحيح وثمرة الخلاف فيما إذا مات قبل الحج فعلى قول الأولين لا تلزمه الوصية وعلى قول الآخرين تلزمه كذا في النهاية ۔۔۔
فأما إذا جاء وقت خروج أهل بلده فيلزمه التأهب فلا يجوز له صرفه إلى غيره فإن صرفه إلى غير الحج أثم وعليه الحج كذا في البدائع.

*الدر المختار: (457/2، ط: دار الفكر )*
وقالوا لو لم يحج حتى أتلف ماله وسعه أن يستقرض ويحج ولو غير قادر على وفائه ويرجى أن لا يؤاخذه الله بذلك، أي لو ناويا وفاء إذا قدر كما قيده في الظهيرية.

*الموسوعة الفقهية الكويتية : (17/ 36،ط: دار السلاسل )*
اختلفوا في الزوج أو المحرم هل هو شرط وجوب أو شرط للزوم الأداء بالنفس: ذهب المالكية والشافعية والحنابلة في الراجح عندهم وهو رواية عن أبي حنيفة إلى أن المحرم شرط لوجوب الحج، ويحل محله عند فقده الرفقة المأمونة عند الشافعية والمالكية على الوجه الذي ذكرناه. والراجح عند الحنفية أن الزوج أو المحرم شرط للزوم الأداء بالنفس وأدلة الفريقين هي ما سبق الاستدلال به في صحة البدن وأمن الطريق ۔۔۔
من توفرت فيه شروط وجوب الحج بنفسه فلم يحج حتى عجز عن الأداء بنفسه يجب عليه أن يحج عنه في حال حياته، أو يوصي بالإحجاج عنه بعد موته. ويتحقق العجز بالموت، أو بالحبس، والمنع، والمرض الذي لا يرجى زواله كالزمانة والفالج، والعمى والعرج، والهرم الذي لا يقدر صاحبه على الاستمساك، وعدم أمن الطريق، وعدم المحرم بالنسبة للمرأة، إذا استمرت هذه الآفات إلى الموت ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 326کی تصدیق کریں
26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نماز تراویح کی نیت

    یونیکوڈ   0
  • مسجد میں بآواز بلند سلام کرنا

    یونیکوڈ   0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی (I.V.F) کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • ایکسچینج کمپنی میں خود سرمایہ کاری کرنا اور دوسروں سے کمیشن پر سرمایہ کاری کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک میں سونا جمع کروا کر قرض لینے کی صورت میں بینک کی طرف سے ملنے والے انعامات کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • ڈبے پر لکھی قیمت کو نظر انداز کر کے اپنی مرضی کی قیمت پر بیچنا

    یونیکوڈ   0
  • لنڈے کے کپڑوں سے ملنے والی کرنسی اور دیگر قیمتی چیزیں لقطہ کے حکم میں ہیں

    یونیکوڈ   0
  • قرض پر لی گئی اضافی رقم کا حکم اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   0
  • نماز میں قعدہ اولیٰ چھوڑنے پر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • یوٹیوب پر ویڈیو کہانیاں دیکھنا

    یونیکوڈ   1
...
Related Topics متعلقه موضوعات