غیر قانونی اشیاء کی خرید و فروخت کا حکم

فتوی نمبر :
30
| تاریخ :
0000-00-00
/ /

غیر قانونی اشیاء کی خرید و فروخت کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک ملک ہے جہاں پر گیس حکومت کی طرف سے لائن میں فراہم نہیں ہوتا لیکن حکومت سے منظور شدہ کمپنی گیس سلنڈروں میں دیتی ہیں مہنگے داموں میں لیکن کچھ لوگ اپنی طرف سے سلنڈروں میں گیس دیتے ہیں کم قیمت پر اور لوگ بھی یہی سلنڈر خوشی سے لیتے ہیں جو کہ حکومت کی طرف سے منظور شدہ نہیں ہے تو کیا اس گیس کا کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الجواب باسم ملہم الصواب

واضح رہے کہ شرعاً ہر شخص کا اپنی ملکیت میں موجود چیز کو فروخت کرنا جائز ہے اور اس سے حاصل شدہ رقم حلال ہے، البتہ اگر حکومت عام لوگوں کے مفاد کی خاطر کسی مباح چیز کی خریدوفروخت پر پابندی لگاتی ہے تو اس کی پابندی کرنا ضروری ہے اور خلاف ورزی جائز نہیں، لہذا ذکر کردہ صورت میں کم قیمت پر سلینڈر فروخت کرنا حکومت کے قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے اپنے آپ کو خطرہ میں ڈالنا ہے؛ اس لیے شریعت ایسے کام کی اجازت نہیں دیتی۔

حوالہ جات

دلائل:

القرآن الکریم : (البقرة1: 195 )
ولاتلقوا بأیدکم الی التھلکة...الخ.

مجلة الأحكام العدلية:(المادة:1192،ص:230، ط:نور محمد كتب خانه)

‌كل ‌يتصرف ‌في ‌ملكه كيفما شاء. لكن إذا تعلق حق الغير به فيمنع المالك من تصرفه على وجه الاستقلال. مثلا: الأبنية التي فوقانيها ملك لأحد وتحتانيها لآخر فبما أن لصاحب الفوقاني حق القرار في التحتاني ولصاحب التحتاني حق السقف في الفوقاني أي حق التستر والتحفظ من الشمس والمطر فليس لأحدهما أن يعمل عملا مضرا بالآخر بدون إذنه ولا أن يهدم بناء نفسه.

وفيه أيضاً
المادة (1197) لا يمنع أحد من التصرف في ملكه ما لم يكن فيه ضرر فاحش للغير وفي هذه الحالة

تكملة فتح الملهم:(3/363، رقم الحدیث: 4730، ط:دارالعلوم کراچی)
إن المسلم يجب عليه أن يطيع أميره في الأمور المباحة، فإن أمر الأمير، بفعل مباح، وجبت مباشرته، وإن نهى عن أمر مباح، حرم إرتكابه،..... ومن هنا صرّح الفقهاء بأن طاعة الإمام فيما ليس بمعصية واجب۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاءجامعہ دارالعلوم حنفیہ(نعمان بن ثابت)اورنگی ٹاؤن،کراچی

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 30کی تصدیق کریں
73
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • لنڈے کے کپڑوں سے ملنے والی کرنسی اور دیگر قیمتی چیزیں لقطہ کے حکم میں ہیں

    یونیکوڈ   0
  • نماز تراویح کی نیت

    یونیکوڈ   0
  • مسجد میں بآواز بلند سلام کرنا

    یونیکوڈ   0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی (I.V.F) کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • ایکسچینج کمپنی میں خود سرمایہ کاری کرنا اور دوسروں سے کمیشن پر سرمایہ کاری کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک میں سونا جمع کروا کر قرض لینے کی صورت میں بینک کی طرف سے ملنے والے انعامات کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • ڈبے پر لکھی قیمت کو نظر انداز کر کے اپنی مرضی کی قیمت پر بیچنا

    یونیکوڈ   0
  • سالگرہ (برتھ ڈے)منانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • قرض پر لی گئی اضافی رقم کا حکم اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   0
  • نماز میں قعدہ اولیٰ چھوڑنے پر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   0
...
Related Topics متعلقه موضوعات
  • 103