نجاسات اور پاکی

بچے کے پیشاب کا حکم

فتوی نمبر :
285
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

بچے کے پیشاب کا حکم

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکتہ
سوال : بچے کا پیشاب کپڑے یا جسم پر لگ جائے تو کتنی مقدار تک لگنے میں نماز ہوجاتی ہے اور کتنی مقدار میں نماز نہیں ہوتی بلکہ اعادہ لازم آتا ہے ?
جواب عنایت فرماکر عنداللہ ماجور ہوں۔ جزاکم اللہ تعالی احسن الجزآء فی الدارین

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ چھوٹے بچے یا بچی کا پیشاب اسی طرح نجس (ناپاک) ہے جس طرح بڑوں کا پیشاب نجس ہے، اگر کسی جگہ لگ جائے تو اسے پاک کرنا شرعًا ضروری ہوتا ہے،لہذا اگر پیشاب، ایک درہم(5.94 سینٹی میٹر ) یعنی ایک روپے کے بڑے سکے کے بقدر لگ جائےاور اس کا علم ہو تو ایسے کپڑوں میں پیشاب دھوئے بغیر نماز پڑھنے سے کراہت تحریمی کے ساتھ نماز ادا ہو جائے گی۔اگرایک درہم سے کم ہو تو وہ معاف ہے اور اس حالت میں پڑھی گئی نماز ادا ہو جائے گی،لیکن اگرپیشاب لگے ہونے کا علم ہو اور اس کے دھونے میں کوئی مشکل نہ ہو تو اتنی نجاست کو بھی احتیاطاً دھونا بہتر اور اولی ہے،لیکن ایک درہم سے زائد ہے تو ان کپڑوں میں بھول کر یا جان بوجھ کر پڑھی گئی نماز وقت کے اندر دہرانا اور وقت گزرنے کی صورت میں اس کی قضا کرنا لازم ہے۔

حوالہ جات

الدرالمختار:(316/1،ط:دارالفکر)*
وعفا) الشارع (عن قدر درهم) وإن كره تحريما، فيجب غسله، وما دونه تنزيها فيسن، وفوقه مبطل فيفرض

*مجمع الأنهر:(58/1،ط:داراحیاء التراث العربی)*
ولما فرغ من بيان النجاسة الحكمية وتطهيرها شرع في بيان النجاسة الحقيقية وتطهيرها وإنما أخرها عنها؛ لأنها أقوى يدل على ذلك أن قليلها يمنع الجواز اتفاقا بخلاف الحقيقة فإن قليلها معفو عند الشافعي وعندنا قدر الدرهم وما دونه من المغلظة وما دون ربع الثوب من المخففة

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 285کی تصدیق کریں
29
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عنوان : بغیر ٹیک لگائے ہوئے سونے سے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ناقض وضو

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • چوہا اور چھچھوندر کی بیٹ ٹینکی یا بالٹی میں گر جائے

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • چوہے کا پانی میں منہ مارنا

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل خانہ میں وضو کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • وضو اور غسل میں کریم اور تیل ہٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل کے بعد قطرے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ڈول کی ناپاک رسی کنویں میں ڈالی گئی تو کیا پانی ناپاک ہوگا؟

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • شرم گاہ پر ٹشو رکھنے کی صورت میں نکلنے والے قطرے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • مذی کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • سنی پلاسٹ پر مسح کرنے والے کی امامت*

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • مذی کے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • پرندوں کی بیٹ کپڑے پر لگنے کی صورت میں نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ہاتھ پر الفی لگی ہو تو وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • پیشاب کے بعد منی کے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • زکام کی وجہ سے ناک سے خون نکلنا

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • قضاء حاجت کے دوران آلہ تناسل سے نکلنے والے گھاڑے مادے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل کرنے کے بعد وضو کی ضرورت ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • منی کے چیک اپ کے لیے ہاتھ سے منی نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • ڈاکٹر نے غسل سے منع کیا ہو تو جنابت کی صورت میں جسم پر گیلا کپڑا لگانا

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • غسل جنابت سے پہلے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • کمبوڈ ،وغیرہ پر لگے پیشاب کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • دیور کو دیکھنے سے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • بارش کاپانی نجاست سے مل کرگھروں اور کنویں میں چلاجائے

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
  • علاج کے لیے بڑے پیشاب والے مقام میں دوائی یا انگلی ڈالنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   نجاسات اور پاکی 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات