عاشوراء کے دن کی طرف منسوب انبیاء علیہم السلام کے واقعات کی حقیقت*

فتوی نمبر :
252
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / جائز و ناجائز /

عاشوراء کے دن کی طرف منسوب انبیاء علیہم السلام کے واقعات کی حقیقت*

دس محرم کو لوگ بہت ساری باتیں بتاتے ہیں کہ اس دن یہ واقعہ ہوا ، اس دن یہ ہوا ، مثلا حضرت آدم علیہ السلام کا توبہ قبول ہونا ، ابراہیم علیہ السلام کا آگ سے بچنا وغیرہ ان باتوں کی دس محرم کے ساتھ کیا تعلق ہے

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ان واقعات میں سے پایۂ ثبوت تک پہنچنے والا صرف حضرت موسی علیہ السلام کی فرعون سے نجات ملنے کا واقعہ ہے، جو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت سے حدیث کی معتبر کتابوں میں ہے۔
اس کے علاوہ کچھ واقعات اسانید ضعیفہ سے وارد ہوئے ہیں، جن کو کسی درجے میں قبول کیا جاسکتا ہے، علامہ عبدالحی لکھنوی نے لکھا ہے۔
وہ یہ ہیں:
۱۔ اللہ تعالی نے حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ دس محرم کو قبول فرمائی۔
۲۔ حضرت نوح علیہ السلام کو طوفان سے نجات ملی اور ان کی کشتی جودی پہاڑ پر رکی ۔
۳۔ فرعون کے جادوگروں کی توبہ قبول ہوئی۔
۴۔ حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش ہوئی۔
علامہ عبدالحی لکھنوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ باقی جتنی بھی طویل احادیث ہیں، جن میں عاشورہ کی طرف منسوب ماضی اور مستقبل کے واقعات کا تذکرہ ہے، جن کو بہت سے مورخین اور ارباب سلوک جیسے فقیہ ابو اللیث سمرقندی نے تنبیہ الغافلین میں ذکر کیا ہے، وہ سب غیر مستند، جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔

حوالہ جات

*الآثارالمرفوعة لعبد الحي اللكنوي:(95،ط:دارالكتب العلمية)*
قلت الذي ثبت بالأحاديث الصحيحة المروية في الصحاح الستة وغيرها أن الله تعالى نجى موسى على نبينا وعليه الصلاة والسلام من يد فرعون وجنوده وغرق فرعون ومن معه يوم عاشوراء ومن ثم كانت اليهود يصومون يوم عاشوراء ويتخذونه عيدا وقد صام النبي حين دخل المدينة ورأى اليهود يصومونه وأمر أصحابه بصيامه وقال نحن أحق بموسى منكم ونهى عن اتخاذه عيدا وأمر بصوم يوم قبله أو بعده حذرا من موافقة اليهود والتشبه بهم في إفراد صوم عاشوراء وثبت بروايات أخر في لطائف المعارف لابن رجب وغيره أن الله قبل توبة آدم على نبينا وعليه الصلاة والسلام وثبت برواية أخرى أن نوحا على نبينا وعليه الصلاة والسلام استوت سفينته على الجودي يوم عاشوراء كما في الدر المنثور وغيره معزوا إلى أحمد وأبي الشيخ وابن مردويه وابن جرير والأصبهاني وغيرهم وفي رواية للأصبهاني في كتاب الترغيب والترهيب أن يوم ولادة عيسى يوم عاشوراء كما في الدر المنثور أيضا وأما هذه الأحاديث الطوال التي ذكر فيها كثير من الوقائع العظيمة الماضية والمستقبلة أنها في يوم عاشوراء فلا أصل لها وإن ذكرها كثير من أرباب السلوك والتاريخ في تواليفهم ومنهم الفقيه أبو الليث ذكر في تنبيه الغافلين حديثا طويلا في ذلك وكذا ذكر في بستانه فلا تغتر بذكر هؤلاء فإن العبرة في هذا الباب لنقد الرجال لا لمجرد ذكر الرجال.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 252کی تصدیق کریں
33
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نماز تراویح کی نیت

    یونیکوڈ   0
  • مسجد میں بآواز بلند سلام کرنا

    یونیکوڈ   0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی (I.V.F) کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • ایکسچینج کمپنی میں خود سرمایہ کاری کرنا اور دوسروں سے کمیشن پر سرمایہ کاری کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک میں سونا جمع کروا کر قرض لینے کی صورت میں بینک کی طرف سے ملنے والے انعامات کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • ڈبے پر لکھی قیمت کو نظر انداز کر کے اپنی مرضی کی قیمت پر بیچنا

    یونیکوڈ   0
  • لنڈے کے کپڑوں سے ملنے والی کرنسی اور دیگر قیمتی چیزیں لقطہ کے حکم میں ہیں

    یونیکوڈ   0
  • قرض پر لی گئی اضافی رقم کا حکم اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   0
  • نماز میں قعدہ اولیٰ چھوڑنے پر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • یوٹیوب پر ویڈیو کہانیاں دیکھنا

    یونیکوڈ   1
...
Related Topics متعلقه موضوعات