کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے قرآن کریم ہاتھ میں لے کر اس کی قسم کھائے تو کیا یہ جائز ہے ؟
واضح رہے کہ قرآن کریم کی قسم نہیں کھانی چاہیے،تاہم اگر کسی نے قرآن کریم کی قسم کھالے تو منعقد ہوجائے گی اور اسے توڑنے کی صورت میں کفارہ لازم ہوگا۔
الشامية :(3/ 712، ط:دارالفكر)
ولا يخفى أن الحلف بالقرآن الآن متعارف فيكون يمينا.
الهندية:(2/ 53 ، ط :دارالفكر)
أما في زماننا فيكون يمينا، وبه نأخذ، ونأمر، ونعتقد، ونعتمد، وقال: محمد بن مقاتل الرازي لو حلف بالقرآن قال: يكون يمينا .
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع:(3/ 8، ط: دار الكتب العلمية )
وأماالقرآن وسورة كذا فلأن المتعارف من اسم القرآن الحروف المنظومة والأصوات المقطعة بتقطيع خاص لا كلام الله الذي هو صفة أزلية قائمة بذاته تنافي السكوت والآفة.
فتح القدير : (5/ 69، ط:دارالفكر)
ثم لا يخفى أن الحلف بالقرآن الآن متعارف فيكون يمينا .
فتاویٰ عبادالرحمن :4/13 ، ط:دارالافتاء والتحقیق کراچی ۔
سوشل میڈیا پر اللہ تعالیٰ کا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام شئیر نہ کرنے پر کسی کو بددعا دینا
یونیکوڈ 0