معاملات / احکام نکاح / نکاح

آن لائن نکاح کا حکم

فتوی نمبر : 2286 0000-00-00 32 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب نیٹ پر آن لائن نکاح ہوتا ہے یا نہیں؟اگر نہیں ہوتا تو درست نکاح کس طرح ہوگا جزاکم اللہ خیرا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شرعاً نکاح کے صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ایجاب و قبول ایک ہی مجلس میں ہو، اس مجلس میں فریقین خود یا ان کے وکیل موجود ہوں اور دو گواہ اسی مجلس میں ایجاب و قبول کے الفاظ سنیں، اگر فریقین میں سے کوئی خود مجلسِ نکاح میں حاضر نہ ہو تو وہ اپنا وکیل مقرر کرسکتا ہے، جو مؤکل کی طرف سے اس کا نام اور ولدیت بتا کر ایجاب یا قبول کرے، اس طرح نکاح منعقد ہو جاتا ہے۔ نیز ایک ہی شخص مرد اور عورت دونوں کی طرف سے وکیل بن سکتا ہے۔ ویڈیو کال کے ذریعے ایجاب و قبول کرنے سے مجلس ایک نہ ہونے کی وجہ سے نکاح منعقد نہیں ہوتا، البتہ اگر ویڈیو یا فون کال پر کسی شخص کو وکیل بنایا جائے اور وہ وکیل ایک ہی مجلس میں گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کرلے تو ایسی صورت میں نکاح شرعاً جائز اور درست ہوگا۔ پوچھی گئی صورت میں چونکہ لڑکی کا وکیل اور لڑکا ایک ہی مجلس میں موجود تھے، جس میں گواہوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول ہوا ہے، لہذا یہ نکاح منعقد ہوچکا ہے۔

*الدر مع الرد:(14/3،ط: دارالفكر)* ومن شرائط الإيجاب والقبول: اتحاد المجلس لو حاضرين. (قوله: اتحاد المجلس) قال في البحر: فلو اختلف المجلس لم ينعقد، فلو أوجب أحدهما فقام الآخر أو اشتغل بعمل آخر بطل الإيجاب؛ لأن شرط الارتباط اتحاد الزمان فجعل المجلس جامعا تيسيرا. *الهندية:(294/1،ط: دارالفكر)* يصح التوكيل بالنكاح، وإن لم يحضره الشهود، كذا في التتارخانية ناقلا عن خواهر زاده امرأة قالت لرجل: زوجني ممن شئت لا يملك أن يزوجها من نفسه، كذا في التجنيس والمزيد رجل وكل امرأة أن تزوجه فزوجت نفسها منه لا يجوز، كذا في محيط السرخسي وإذا وكل رجلا أن يزوجه امرأة بعينها ببدل سماه فزوجها الوكيل لنفسه بذلك البدل جاز النكاح للوكيل، كذا في المحيط. *الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي:(6726/9،ط: دارالفكر)* يرى الحنفية: أنه يصح التوكيل بعقد الزواج من الرجل والمرأة إذا كان كل منهما كامل الأهلية أي بالغا عاقلا حرا؛ لأن للمرأة عندهم أن تزوج نفسها، فلها أن توكل غيرها في العقد. *الدر المختار:(96/3،ط: دارالفکر)* (ويتولى طرفي النكاح واحد) بإيجاب يقوم مقام القبول في خمس صور كأن كان وليا أو وكيلا من الجانبين أو أصيلا من جانب ووكيلا أو وليا من آخر، أو وليا من جانب وكيلا من آخر كزوجت بنتي من موكلي (ليس) ذلك الواحد (بفضولي) ولو (من جانب) وإن تكلم بكلامين على الراجح لأن قبوله غير معتبر شرعا لما تقرر أن الإيجاب لا يتوقف على قبول غائب.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح کا وعدہ کرنے کے بعد مکر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسنون نکاح کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خط کے ذریعے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح کا وعدہ کرنے کے بعد مکر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دودھ پینے والے بچے کے حقیقی بہن بھائیوں کا رضاعی بہن بھائیوں سے رشتے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنی بیٹی اور خالہ کو ایک شخص کے نکاح میں جمع کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
منگل اور بدھ کے دن نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذاق میں ایجاب وقبول کرنے سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مالدار آدمی پہلے حج کرے یا نکاح
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رضاعی بہن سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غائب شوہر کی وفات کی خبر سن کر نکاح کرنے کے بعد خبر کے غلط نکلنے کی صورت میں نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہفتے میں ایک دفعہ حقوقِ زوجیت ادا کرنے پر قادر شخص کے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی شادی موجودہ شوہر کے بیٹے سے کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
”حوالہ کڑے وا حوالہ مے کڑا“ کے الفاظ سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مدر ملک بینک کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی کرنے کے لیے عمر کی حد
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو جڑواں جڑی ہوئی بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طویل عرصہ بیوی سے دور رہنے کی وجہ سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سوتیلی ساس سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو سوتیلی بہنوں کو نکاح میں جمع کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح اور رخصتی کا شرعی طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ویڈیو کال کے ذریعے نکاح
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کو دودھ پلانے کی وجہ سے والدہ کا روزہ نہ رکھنا