سجدےمیں سبحان ربی الاعلیٰ کے علاوہ کوئی اور دعا پڑھنا

فتوی نمبر :
227
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز /

سجدےمیں سبحان ربی الاعلیٰ کے علاوہ کوئی اور دعا پڑھنا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ فرض نماز کے سجدوں میں تسبیح کے علاوہ اور کوئی دوسری دعا کرسکتے ہیں اور ایسے ہی کیا وتر کے سجدوں میں بھی کوئی اور دعا مانگ سکتے ہیں اور اگر کوئی دعا عربی الفاظ میں قرآن وحدیث سے ثابت ہو تو اس کا سجدوں میں پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فرض نماز کے سجدوں افضل یہی ہے کہ صرف ’’سبحان ربی الاعلیٰ“پڑھی جائے،البتہ نفل نمازوں کے سجدوں میں ’’سبحان ربی الاعلیٰ“کے علاوہ دوسری ماثور دعائیں(جوقرآن وحدیث میں ذکر کی گئ ہیں۔)پڑھ سکتے ہیں،اسی طرح وہ دعائیں بھی مانگ سکتے ہیں،جن کا سوال صرف اللہ تعالی سے کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ عربی زبان میں ہو ں۔

حوالہ جات

الدرالمختار :(1/505، ط:دارالفكر)
لا يأتي في ركوعه وسجوده بغير التسبيح (على المذهب) وما ورد محمول على النفل.

أيضاً:(1/ 523)
(بالأدعية المذكورة في القرآن والسنة. لا ‌بما ‌يشبه ‌كلام ‌الناس) اضطرب فيه كلامهم ولا سيما المصنف؛ والمختار كما قاله الحلبي أن ما هو في القرآن أو في الحديث لا يفسد وما ليس في أحدهما إن استحال طلبه من الخلق لا يفسد وإلا يفسد لو قبل قدر التشهد .

الهندية:(1/ 100، ط:دارالفكر)
إن دعا ‌بما ‌يستحيل ‌سؤاله من العباد مثل العافية والمغفرة والرزق بأن قال: اللهم ارزقني الحج أو اغفر لي لا تفسد، ولو دعا بما لا يستحيل سؤاله من العباد مثل قوله اللهم أطعمني أو اقض ديني أو زوجني فإنه يفسد، ولو قال: اللهم ارزقني فلانة فالصحيح أنه يفسد؛ لأن هذا اللفظ أيضا مستعمل فيما بين الناس، ولو قال: اللهم اغفر لي ولوالدي لا تفسد؛ لأنه موجود في القرآن، ولو قال: اللهم اغفر لأخي ذكر الشيخ أبو الفضل البخاري أنه يفسد والصحيح أنه لا يفسد؛ لأنه موجود في القرآن. كذا في محيط السرخسي .

الفقه الإسلامي وأدلته :(2/ 1024، ط: دارالفكر)
ولا تفسد بالدعاء ‌لذكر ‌جنة ‌أو نار عند قراءة الإمام، فجعل يبكي ويقول: بلى أو نعم، لدلالته على الخشوع.

آپ کے مسائل اور ان کا حل :(2/321 ،ط:بینات کراچی )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 227کی تصدیق کریں
23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قبروں پر پانی چھڑکنا

    یونیکوڈ   0
  • قسطوں کا کاروبارکرنا

    یونیکوڈ   0
  • میک اپ اور بیوٹی پارلر

    یونیکوڈ   0
  • مسجد یا مدرسہ کی بجلی استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • قرآن کریم کی قسم کھانا

    یونیکوڈ   0
  • عقیقہ کے احکام

    یونیکوڈ   0
  • سوشل میڈیا پر اللہ تعالیٰ کا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام شئیر نہ کرنے پر کسی کو بددعا دینا

    یونیکوڈ   0
  • *’’برّہ‘‘ نام رکھنا*

    یونیکوڈ   0
  • بريلوي امام کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • آسمان کے گرجنے کی حقیقت

    یونیکوڈ   0
  • *عاشوراء(دس محرم)کے روزہ کا حکم*

    یونیکوڈ   0
  • غیر قانونی اشیاء کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • والدین کی قدم بوسی کرنا

    یونیکوڈ   0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   0
  • حالت سفر کے قضاء روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • قرآن کریم کی کل آیات کی تعداد*

    یونیکوڈ   0
  • حمل روکنے کی غرض سے کوئی آلہ یا دوا شرمگاہ میں رکھنے پر غسل کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • کسی دوسرے شخص کی چیز بلا اجازت استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
...
Related Topics متعلقه موضوعات