ویڈیو کال پر بیوی سے برہنہ ہونے کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
2124
حظر و اباحت / جائز و ناجائز /

ویڈیو کال پر بیوی سے برہنہ ہونے کا مطالبہ کرنا

السلام علیکم
کیا . شوہر کی خواہش پر برہنہ ہو کر، اس سے ویڈیو کال پر بات چیت کرنا جائز ہے؟اور نہ کرنے پہ شوہر سخت ناراضگی کا اظہار کرے تو پھر کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ نکاح کے بعد میاں بیوی کے لیے ایک دوسرے کے جسم کو دیکھنا شرعی طور پر جائز ہے، تاہم ویڈیو کال کے ذریعے بیوی سے برہنہ ہونے کا مطالبہ کرنے میں متعدد مفاسد پائے جاتے ہیں، اس عمل سے شہوت کے حد سے بڑھنے اور گناہ میں مبتلا ہونے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے، یہ کسی بھی حیاء دار اور غیرت مند شخص کے لیے مناسب نہیں، نیز آج کل ایسی ویڈیوز شریر لوگوں کے ہاتھوں سے محفوظ نہیں رہتیں، لہٰذا شوہر کے لیے ویڈیو کال کے ذریعے بیوی سے جسم دکھانے کا مطالبہ کرنا اور اگر شوہر مطالبہ کرے تو بیوی کے لیے ایسے مطالبے کو پورا کرنا درست نہیں، اگرچہ اس سے شوہر ناراض ہو، ایسے عمل سے اجتناب کرنا چاہیے۔

حوالہ جات

*القرآن الکریم:(النور30:24)*
قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ (30) وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ (الی قولہ تعالی) وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ.

*سنن ابن ماجة:(217/1،رقم الحديث:662،ط: دار إحياء الكتب العربية)*
حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة قال: حدثنا وكيع، عن سفيان، عن منصور، عن موسى بن عبد الله بن يزيد، عن مولى لعائشة، عن عائشة، قالت: «ما نظرت، أو ما رأيت فرج رسول الله ﷺ قط».

*ايضا:(107/3،رقم الحديث:1921،ط: دار الرسالة العالمية*
حدثنا إسحاق بن وهب الواسطي، حدثنا الوليد بن القاسم الهمداني: حدثنا الأحوص بن حكيم، عن أبيه. وراشد بن سعد وعبد الأعلى ابن عدي
عن عتبة بن عبد السلمي، قال: قال رسول الله - ﷺ -: «إذا أتى أحدكم أهله فليستتر ولا يتجرد تجرد العيرين»

*الدرالمختار:(177/1،ط: دار الفكر)*
(هو) عند الفقهاء (عقد يفيد ملك المتعة) أي حل استمتاع الرجل
من امرأة لم يمنع من نكاحها مانع شرعي.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
19
فتوی نمبر 2124کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --