پیشاب کے ساتھ یا اس کے بعد آنے والے سفید قطروں کا حکم اور ایسے شخص کی امامت کا حکم

فتوی نمبر :
198
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز /

پیشاب کے ساتھ یا اس کے بعد آنے والے سفید قطروں کا حکم اور ایسے شخص کی امامت کا حکم

السلام وعلیکم
مفتیان کرام، سوال یہ ہے بندہ پانچ وقت کی مسجد میں امامت کرتا ہےکل رات سے بندہ کو پیشاب کے ساتھ اور پیشاب کے بعد سفید قطرے آتے ہیں،اب کیا بندہ امامت کرسکتا ہے؟ کہ نہیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ جس شخص کو وضو توڑنے والی چیزوں (جیسے: پیشاب، ریح، خون کا بہنا یا پیٹ کا جاری ہونا) میں سے کوئی مستقل عارضہ لاحق ہو اور وہ ایک فرض نماز کے پورے وقت میں اتنی مہلت بھی نہ پاتا ہو کہ وضو کرکے بغیر عذر کے کم از کم فرض نماز ادا کر سکے تو شرعاً ایسا شخص معذور کہلاتا ہے اور معذور شخص غیر معذور افراد کی امامت نہیں کروا سکتا۔
لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر پیشاب کے بعد سفید قطرے اس قدر آتے ہوں کہ وہ کسی بھی وقت فرض نماز وضو کے بعد قطرے نکلے بغیر مکمل نہیں کر سکتا تو وہ معذورِ شرعی ہے اور اس کی امامت جائز نہیں،لیکن اگر یہ قطرے پیشاب کے فوراً بعد یا کچھ دیر تک آتے ہیں اور اس کے بعد رک جاتے ہیں اور اس دوران نماز ادا کی جا سکتی ہے تو وہ معذور شرعی نہیں،ایسی صورت میں اس کی امامت درست ہے۔

حوالہ جات

بدائع الصنائع:(1/ 139،المکتبة العلمیة)
«ولا يصح اقتداء الصحيح بصاحب العذر الدائم؛ لأن تحريمة الإمام ما انعقدت للصلاة مع انقطاع الدم فلا يجوز البناء، ولأن الناقض للطهارة موجود، لكن لم يظهر في حق صاحب العذر للعذر، ولا عذر في حق المقتدي.

حاشية ابن عابدين : (1/ 305،ط:دارالفکر)
«وصاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه (أو ‌استطلاق ‌بطن ‌أو ‌انفلات ‌ريح أو استحاضة) أو بعينه رمد أو عمش أو غرب، وكذا كل ما يخرج بوجع ولو من أذن وثدي وسرة (إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة)بأن لا يجد في جميع وقتها زمنا يتوضأ ويصلي فيه خاليا عن الحدث.

حاشية ابن عابدين : (1/ 578،ط:دارالفکر)
«(وكذا لا يصح الاقتداء بمجنون مطبق أو متقطع في غير حالة إفاقته وسكران) أو معتوه ذكره الحلبي (ولا طاهر بمعذور) هذا.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 198کی تصدیق کریں
23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قسطوں کا کاروبارکرنا

    یونیکوڈ   0
  • قبروں پر پانی چھڑکنا

    یونیکوڈ   0
  • مسجد یا مدرسہ کی بجلی استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • میک اپ اور بیوٹی پارلر

    یونیکوڈ   0
  • عقیقہ کے احکام

    یونیکوڈ   0
  • قرآن کریم کی قسم کھانا

    یونیکوڈ   0
  • بريلوي امام کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • آسمان کے گرجنے کی حقیقت

    یونیکوڈ   0
  • سوشل میڈیا پر اللہ تعالیٰ کا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام شئیر نہ کرنے پر کسی کو بددعا دینا

    یونیکوڈ   0
  • *’’برّہ‘‘ نام رکھنا*

    یونیکوڈ   0
  • غیر قانونی اشیاء کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • والدین کی قدم بوسی کرنا

    یونیکوڈ   0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   0
  • *عاشوراء(دس محرم)کے روزہ کا حکم*

    یونیکوڈ   0
  • قرآن کریم کی کل آیات کی تعداد*

    یونیکوڈ   0
  • حمل روکنے کی غرض سے کوئی آلہ یا دوا شرمگاہ میں رکھنے پر غسل کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • کسی دوسرے شخص کی چیز بلا اجازت استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • حالت سفر کے قضاء روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   0
...
Related Topics متعلقه موضوعات