امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہونے کا طریقہ

فتوی نمبر :
136
| تاریخ :
0000-00-00
/ /

امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہونے کا طریقہ

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
مفتیان اکرام اس مسئلہ کے بارے میں اپ کیافرماتے ہیں امام صاحب رکوع یا سجدے میں ہواب مقتدی اجاۓ تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ باندھے پھر رکوع یا سجدہ میں جاۓ یاتکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ باندھنے کے بغیر رکوع یا سجدے میں جاۓ ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ


واضح رہے کہ نماز میں تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد ناف کے نیچے دونوں ہاتھ باندھنا سنت ہے،فرض یا واجب نہیں، لہذا اگر کوئی شخص ایسے وقت میں جماعت میں حاضر ہوا جب امام رکوع ، سجدے یا قعدے میں تھا تو جماعت میں شامل ہونے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ کھڑے کھڑے تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد تھوڑی دیر ہاتھ باندھ لے اور پھر دوسری تکبیر کہہ کر رکوع ، سجدے یا قعدے میں چلا جائے، لیکن اگر کوئی تکبیر ِتحریمہ کہہ کر ہاتھ باندھے بغیر دوسری تکبیر کہہ کر رکوع، سجدے یا قعدے میں امام کے ساتھ شامل ہو جائے تو بھی نماز صحیح ہو جائے گی، دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔

حوالہ جات



سنن الترمذي: (رقم الحدیث:591،ط: دار الغرب الإسلامي)
عن معاذ بن جبل قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: «‌إذا ‌أتى ‌أحدكم ‌الصلاة ‌والإمام ‌على ‌حال فليصنع كما يصنع الإمام.

کنزالدقائق:( 160،ط: دار البشائر الإسلامية)
"وسننها ‌رفع ‌اليدين ‌للتحريمة ونشر أصابعه وجهر الإمام بالتكبير والثناء والتعوذ والتسمية والتأمين سرا ووضع يمينه على يساره تحت سرته.

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح: (ص: 455،ط:دارالکتب العلمیة)
"ومن أدرك إمامه راكعًا فكبر ووقف حتى رفع الإمام رأسه" من الركوع أو لم يقف بل انحط بمجرد إحرامه فرفع الإمام رأسه قبل ركوع المؤتم "لم يدرك الركعة" كما ورد عن ابن عمر رضي الله عنهما.
قوله: "فرفع الإمام رأسه" مراده أنه رفع قبل أن يشاركه المؤتم في جزء من الركوع وإلا فظاهر التعبير بالفاء أن الرفع تحقق بعد الإنحطاط وحينئذ تحقق المشاركة فتكون الصلاة صحيحة قوله: "كما ورد عن ابن عمر رضي الله عنهما" ولفظه إذا أدركت الإمام راكعا فركعت قبل أن يرفع رأسه فقد أدركت الركعة وإن رفع قبل أن تركع فقد فاتتك الركعة".

المحیط البرہاني:(2/211،ط: دار الكتب العلمية)
وإذا جاء المسبوق إلى الإمام وهو راكع وفي يد هذا المسبوق شيء، فوضعه حتى … فكبر تكبيرتين، ودخل في الصلاة قال هشام: قال أبو حنيفة رحمه الله: لو وقع تكبيرة الافتتاح قائماً وهو مستوي أيضاً صح الشروع، وإن وقع وهو منحط عنه غير مستوى لا يجوز.
وإن ركع المسبوق وسوى ظهره صار مدركاً للركعة قدر على التسبيح أو لم يقدر، وإن لم يقدر على تسوية الظهر في الركوع حتى رفع الإمام رأسه فاته الركوع."

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: (3/ 879،ط:دارالفکر)
(عن علي، ومعاذ بن جبل، قالا: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا أتى أحدكم الصلاة) : قال ابن الملك، أي إذا نوى وكبر للإحرام اهـ. والأظهر أن معناه إذا جاء أحدكم الصلاة (والإمام على حال) أي: من قيام أو ركوع أو سجود أو قعود، (فليصنع كما يصنع الإمام) أي: فليقتد به في أفعاله ولا يتقدم عليه ولا يتأخر عنه، وقال ابن الملك، أي: فليوافق الإمام فيما هو فيه من القيام أو الركوع، أو غير ذلك يعني: فلا ينتظر رجوع الإمام إلى القيام كما يفعله العوام.

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت) اورنگی

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 136کی تصدیق کریں
86
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نماز تراویح کی نیت

    یونیکوڈ   0
  • مسجد میں بآواز بلند سلام کرنا

    یونیکوڈ   0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی (I.V.F) کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • ایکسچینج کمپنی میں خود سرمایہ کاری کرنا اور دوسروں سے کمیشن پر سرمایہ کاری کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک میں سونا جمع کروا کر قرض لینے کی صورت میں بینک کی طرف سے ملنے والے انعامات کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • ڈبے پر لکھی قیمت کو نظر انداز کر کے اپنی مرضی کی قیمت پر بیچنا

    یونیکوڈ   0
  • لنڈے کے کپڑوں سے ملنے والی کرنسی اور دیگر قیمتی چیزیں لقطہ کے حکم میں ہیں

    یونیکوڈ   0
  • قرض پر لی گئی اضافی رقم کا حکم اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   0
  • نماز میں قعدہ اولیٰ چھوڑنے پر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • یوٹیوب پر ویڈیو کہانیاں دیکھنا

    یونیکوڈ   1
...
Related Topics متعلقه موضوعات
  • 103