طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

ناقض وضو

فتوی نمبر : 133 0000-00-00 226 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

سوال : كيا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی شخص کےجسم کے کسی حصے پر ایسا زخم ہو کہ اٹھتے بیٹھتے ہر حال میں اس سے رطوبت نکلتی ہو تواس شخص کے وضو کا کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں اگر زخم کے منہ سے مسلسل پیپ نکل رہی ہو اور خون اس تسلسل سے بہتا ہو کہ یہ شخص مکمل پاکی کی حالت میں وضو کر کے ایک فرض نماز بھی ادا نہ کر سکتا ہو، تو ایسا شخص شرعاً معذور کہلائے گا۔ اس کا حکم یہ ہے کہ ہر فرض نماز کے وقت نیا وضو کر لیا کرے اور جب تک اس نماز کا وقت باقی رہے گا، اس کا وضو بھی باقی رہے گا۔ اس دوران زخم سے جتنا بھی خون یا پیپ نکلے، وہ معاف ہوگا، بشرطیکہ کوئی اور ایسی چیز نہ پائی جائے جو وضو کو توڑ دیتی ہو۔ جیسے ہی اس فرض نماز کا وقت ختم ہوگا، اس کا وضو بھی ختم ہو جائے گا، اور اگلی نماز کے لیے دوبارہ وضو کرنا ضروری ہوگا۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار:(ص23، ط : دارالفكر ) (وينقضه ‌خروج) ‌كل ‌خارج (نجس) بالفتح ويكسر (منه) أي من المتوضئ الحي معتادا أو لا، من السبيلين أو لا (إلى ما يطهر) بالبناء للمفعول: أي يلحقه حكم التطهير. بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع:(1/ 24، ط :دارالكتب العلمية ) فالحدث هو نوعان: حقيقي، وحكمي أما الحقيقي فقد اختلف فيه، قال أصحابنا الثلاثة: هو خروج النجس من الآدمي الحي، سواء كان من السبيلين الدبر والذكر أو فرج المرأة، أو من غير السبيلين الجرح، والقرح، والأنف من الدم، والقيح، والرعاف، والقيء . الفتاوى الهندية:(1/ 11، ط : دارالفكر) ذكر محمد - رحمه الله تعالى - في الأصل ‌إذا ‌خرج ‌من الجرح دم قليل فمسحه ثم خرج أيضا ومسحه فإن كان الدم بحال لو ترك ما قد مسح منه سال انتقض وضوءه . فتاوي قاضي خان : الفقه الحنفي في ثوبه الجديد : فتاوي تاتارخانيه : البناية شرح الهداية: (2/ 384، ط: دارالكتب العلمية ) هذا جواب عن قول الشافعي ‌فأشبه ‌الحدث العمد، تقريره أن البلوى أي البلية في الحدث يقال: لحصوله بغير فعله فيجعل فيه مقدورا م: (دون ما يتعمده).
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : بغیر ٹیک لگائے ہوئے سونے سے وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناقض وضو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جاگنے کے بعد شلوار پر نشان دیکھ کر غسل کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوہا اور چھچھوندر کی بیٹ ٹینکی یا بالٹی میں گر جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوہے کا پانی میں منہ مارنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
برتن یا کپڑے دھوتے وقت لگنے والی چھینٹوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غسل خانہ میں وضو کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غسل کے بعد قطرے نکلنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وضو اور غسل میں کریم اور تیل ہٹانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ پر ٹشو رکھنے کی صورت میں نکلنے والے قطرے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈول کی ناپاک رسی کنویں میں ڈالی گئی تو کیا پانی ناپاک ہوگا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پلاسٹک کی شیٹ پاک کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سنی پلاسٹ پر مسح کرنے والے کی امامت*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل اسکرین پر لگی نجاست کو پاک کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذی کے نکلنے سے غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واشنگ مشین میں مختلف کمپنیوں سے آئے ہوئے کپڑوں کے دھونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پرندوں کی بیٹ کپڑے پر لگنے کی صورت میں نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم دھوبی سے کپڑے دھلوانے سے کپڑوں کے پاک ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جماع کے بعد غسل سے پہلے پیشاب کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہاتھ پر الفی لگی ہو تو وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کینولہ کی جگہ پر دوران وضو مسح کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پیشاب کے بعد منی کے نکلنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پکی جگہ پر پیشاب کرنے کے بعد خشک ہو جانے سے جگہ کے پاک ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکام کی وجہ سے ناک سے خون نکلنا