آتش بازی کاسامان بیچنےکاحکم

فتوی نمبر :
1252
معاملات / مالی معاوضات /

آتش بازی کاسامان بیچنےکاحکم

میری ایک دکان ہے، میں اس میں پٹاخے، پی ٹی بم، ساؤنڈ بم اور شوٹر بم وغیرہ بیچتا ہوں ، جس کو لوگ خرید کر شادیوں میں اور دیگر خوشی کے پروگرامات میں استعمال کرتے ہیں، کیا ان چیزوں کو بیچنا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ آتش بازی کرنا گناہ ہے، جو کہ مال و جان کے ضیاع اور املاک کے نقصان کا سبب ہے، ایسی چیزوں کو بیچنا گناہ کے کام میں تعاون کرنا ہے، جو کہ نا جائز ہے، لہذا آتش بازی کا سامان بیچنا جائز نہیں۔

حوالہ جات

*القرآن:(المائدہ6 :2)*
وَتَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡبِرِّ وَٱلتَّقۡوَىٰۖ وَلَا تَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَۖ إِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ.

*الشامیة:(6/ 350،ط:دارالفکر)*
وما كان ‌سببا ‌لمحظور فهو محظور اهـ.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
36
فتوی نمبر 1252کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --