آن لائن کاروبار کی جائز صورتیں

فتوی نمبر :
12
| تاریخ :
0000-00-00
/ /

آن لائن کاروبار کی جائز صورتیں

السلام علیکم ۔۔
کیا فرماتے مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں ۔۔ علی ہون لائن کاروبار کرنا چاہتا ہے پر علی کے پاس سٹاک نہیں ہے علی نے دیکھا ڈراپ شپنگ میں اور کوئ صورت جائز نہیں ہے سوئے دو کے ایک وعدہ بیع کی دوسری دلال کی ۔ 1 ۔ علی یہ چاہتا ہے وعدہ بیع کا نوٹ خریداری والی جگہ پر اور پولیسی پیج پر اپنی ویب سائٹ پر اگر لگا دیے جس سے کسٹمر کو پتا لگ جایے علی کے پاس سٹاک نہیں ہے اور وہ باہر سے خرید کر دے گا کیا یہ جائز ہے ۔ 2 .. یہ علی سٹاک والے سپلائر سے یہ کہے دے اس جگہ پر علی کی طرف سے کوئ وکیل مقرر کر دوجب علی کے پاس آرڈ آئے وہ علی کی طرف سے جو وکیل مقرر ہے سٹاک سپلائر سے اپنے قبضہ میں لے لے وہ بیجھ دے ۔ کیا یہ جائز ہے ۔۔
واضح رہے سٹاک سپلائر اپنے پاس سے جو بھی چیز علی کے کسٹمر کو بیجھے گا یعنی وہ سٹاک سپلائر وہ اپنا کوریر اکاوںٹ استعمال کریے گا اسکی پیمنٹ سٹاک سپلائر کے پاس آئے گی ۔ ایک ہفتے بعد جو علی کی پیمںٹ بنتی اسے دے دے گا ۔
علی مارکیٹنگ لگا کر صرف ہارڈر لیتا ہے اور ویب سائٹ پر خریداری پیج پر لکھاہے یہ چیز میرے سپلائر کے پاس ہے میں وعدہ بیع کرتا ہوں مذکورہ صورت میں سٹاک سپلائر اسکو شپ کر دیتا ہے ۔۔ یہ والا نوٹ ہے جو خریداری پیج پر ہے ۔
Note: This product is not currently in our possession.
We promise to purchase it on your behalf and sell it to you at the agreed price after acquiring full ownership and possession from the supplier.

This ensures a Shariah-compliant transaction in accordance with ethical business practices.

اگر یہ صورت بھی جائز نہیں جائز صورتوں کو پوری تفصیل سے آگاہ کریں جن کو استعمال کر کے علی اپنی ویب سائٹ پر فروخت کو جاری رکھ سکے۔۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الجواب باسم ملہم الصواب

ڈراپ شپنگ کی جائز صورتیں:۔
1:وعدہ بیع کی صورت جو آپ نے ذکر کی درست ہے،لیکن اس میں بھی یہ بات یاد رہے کہ چیز خریدنے کے بعد خریدار یا اس کے وکیل کا قبضہ کر کے آگے بیچنا ضروری ہے، بغیر قبضہ کیے معاملہ درست نہ ہو گا۔
2: جواز کی دوسری صورت یہ ہے کہ درمیان والا شخص (جس کے پاس چیز کی خریداری کا آرڈر آیا ہے ) خریدار اور فروخت کنندہ کے درمیان کمیشن ایجنٹ بن جائے، مثلاً: اگر علی کے پاس آرڈر آتا ہے تو اس کو چاہیے کہ ہول سیلرز سے یہ طے کرے کہ میں آپ کے پاس گاہک لاؤں گا، وہ جتنے کی خریداری کرے گا، اس کا اتنے فیصد،میری اجرت ہوگی یا یوں بھی طے کر سکتا ہے کہ ایک آئٹم کی سیل پر اتنے روپے لوں گا۔

3: جواز کی تیسری صورت یہ ہے کہ تاجر جس دکان سے عام طور پر مال خرید کر کسٹمر کو بھیجتا ہو، اس دکان کے پاس جا کر پہلے اس سے مال خریدلےاور اس کی دکان میں ایک مخصوص حصہ کرایہ پر لے کر اپنا مال وہاں رکھوا دے، اس کے بعد آرڈر موصول ہونے
پر اس کو فون پر کہہ دے کہ میرے مال میں سے اتنا مال فلاں خریدار تک پہنچا دیا جائے ۔

حوالہ جات

دلائل:

السنن الكبرى للبيهقي:(5/ 554 ط:دارالكتب العلمية)
أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أرسل عتاب بن أسيد إلى أهل مكة " أن أبلغهم عني أربع خصال أن لا يصلح شرطان في بيع، ولا بيع وسلف، ‌ولا ‌بيع ‌ما ‌لا ‌يملك، ولا ربح ما لا يضمن.

سنن النسائي:(7/ 295،ط المطبوعات الاسلامية)
أن رسول الله صلى الله عليه وسلم «نهى عن سلف وبيع، وشرطين في بيع، ‌وربح ‌ما ‌لم ‌يضمن.

بدائع الصنائع:(5/ 239،ط: دار الکتب الاسلامیہ)
وربح ‌ما ‌لم ‌يضمن لا يطيب لنهي النبي عليه الصلاة والسلام عن ربح ما لم يضمن، ولما فيه من شبهة الربا فربح ما لم يضمن أولى، وإن كان الضمان من خلاف جنس الثمن، طاب الفضل؛ لأن الربا لا يتحقق عند اختلاف الجنس، وإن اختار البيع، واتبع الجاني بالضمان، وضمنه.

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ،کراچی

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 12کی تصدیق کریں
25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • لنڈے کے کپڑوں سے ملنے والی کرنسی اور دیگر قیمتی چیزیں لقطہ کے حکم میں ہیں

    یونیکوڈ   0
  • نماز تراویح کی نیت

    یونیکوڈ   0
  • مسجد میں بآواز بلند سلام کرنا

    یونیکوڈ   0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی (I.V.F) کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • ایکسچینج کمپنی میں خود سرمایہ کاری کرنا اور دوسروں سے کمیشن پر سرمایہ کاری کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک میں سونا جمع کروا کر قرض لینے کی صورت میں بینک کی طرف سے ملنے والے انعامات کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • ڈبے پر لکھی قیمت کو نظر انداز کر کے اپنی مرضی کی قیمت پر بیچنا

    یونیکوڈ   0
  • سالگرہ (برتھ ڈے)منانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • قرض پر لی گئی اضافی رقم کا حکم اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   0
  • نماز میں قعدہ اولیٰ چھوڑنے پر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   0
...
Related Topics متعلقه موضوعات
  • 103