ملازمین کی چھٹی پالیسی کا شرعی حکم

فتوی نمبر :
1170
معاملات / مالی معاوضات /

ملازمین کی چھٹی پالیسی کا شرعی حکم

ایک کمپنی کی جانب سے ملازم کو ملازمت پر رکھتے وقت بتادیا جاتا ہے کہ یہاں پر کام کی کوئی چھٹی نہیں ہے تمام دن آپ کو کام کے لیے آنا ہوگا لیکن ملازم اپنی ترتیب کے حساب سے چھٹی کے دن باندھے ہوئے ہیں کوئی ایک ملازم کسی دن چھٹی کرتا ہے اور کوئی کسی دن ، مالک کی طرف سے بھی اس پر اعتراض نہیں کیا جاتا اسی طرح قومی مذہبی تہوار کے دنوں میں گودام کی چھٹی ہوتی ہے مثلا عید کے ایام ، یوم آزادی وغیرہ ۔
پوچھنا یہ ہے کہ مذکورہ صورت کا شرعی حکم کیا ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ملازمین سے ابتدائے عہد میں جو شرائط طے کیے جائیں ان کی پاسداری کرنا ضروری ہے ، اگر مالکان کی طرف سے ملازمین کو ایک دن چھٹی کی گنجائش دی گئی ہے اور وہ اس پر ناخوش بھی نہیں ہیں تو کوئی مضائقہ نہیں ، نیز اگر قومی ومذہبی تہوار کے ایام کی چھٹی مالکان کی طرف دی گئی ہے تو اس بھی کوئی حرج نہیں ہے ۔

حوالہ جات

مجلة الأحكام العدلية: (ص86، ط: نور محمد، كراتشي)
(المادة 448) : ‌يشترط ‌في ‌صحة ‌الإجارة ‌رضا ‌العاقدين.

درر الحكام في شرح مجلة الأحكام: (1/ 501، ط: دار الجيل)
يشترط في صحة الإجارة رضا العاقدين ،رضا العاقدين ‌في ‌صحة ‌العقود شرط.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
45
فتوی نمبر 1170کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --