کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی کے کپڑوں پر شراب کی چھینٹے پڑ گئی ہیں ان کپڑوں میں نماز کا کیا حکم ہے ؟ آیا شراب پاک ہے یا ناپاک ؟
واضح رہے کہ شراب نجاست غلیظہ ہے اگر ایک درہم (5.94 سینٹی میٹر )سے کم کپڑوں کو لگ جائے تو معاف ہے ، لیکن اگر ایک درہم سے زیادہ لگ جائے تو ان کپڑوں میں دھوئے بغیر نماز پڑھنا جائز نہیں ہے ۔
الدرالمختار : (1/ 316، ط: دارالفكر)
(وعفا) الشارع (عن قدر درهم) وإن كره تحريما، فيجب غسله، وما دونه تنزيها فيسن، وفوقه مبطل فيفرض.
الهندية: (1/ 58، ط: دارالفكر)
النجاسة إن كانت غليظة وهي أكثر من قدر الدرهم فغسلها فريضة والصلاة بها باطلة وإن كانت مقدار درهم فغسلها واجب والصلاة معها جائزة وإن كانت أقل من الدرهم فغسلها سنة .