طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

چوہا اور چھچھوندر کی بیٹ ٹینکی یا بالٹی میں گر جائے

فتوی نمبر : 471 0000-00-00 153 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ سوال : چوہا، چوہیا (چھوٹا سائز) اور چھچھندر (بڑا سائز تقریبا 8 × 3 انچ) والے کی پوٹی، مینگنی یا پاخانے کا کیا شرعی حکم ہے؟ نیز اگر کسی پانی کی بالٹی یا ٹینک میں ان کی پوٹی گرجائے تو کیا پانی ناپاک شمار کیا جائے گا ؟ اگر ناپاک ہو تو اس پانی کو پاک کرنے کا طریقہ بھی ارشاد فرما دیں۔ جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء فی الدارین

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چوہا اور چھچھوندر دونوں مذکر ہوں یا مؤنث چھوٹے ہوں یا بڑے، دونوں کا پیشاب یا پاخانہ اگر بالٹی یا ٹینکی میں گرجائے تو پانی ناپاک ہو جائے گا، البتہ اگر ٹینکی دہ در دہ (225سکوائر فٹ) ہو تو اس صورت میں پانی کے تین اوصاف (رنگ، بو،اور مزہ )میں سے کوئی ایک وصف بدل جائے تو پانی ناپاک ہوگا۔ بالٹی اور ٹینکی کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ بالٹی کے کناروں اور ٹینکی کی دیواروں کے اوپر سے پانی بہا کر نکال دیا جائے، اس طرح تین مرتبہ پانی بہا کر نکال دیا جائے تو بالٹی اور ٹینکی دونوں پاک ہوں گے اور اگر ٹینکی سے پانی نکالنا دشوار ہو توایسی صورت میں نلکے وغیرہ کھول کر ٹینکی کی دیواروں کے اوپر سے مسلسل اتنا پانی بہا دیا جائے کہ ٹینکی سے نجس پانی نکل کر نجاست کا اثر ختم ہو جائے۔

*البحر الرائق :(87/1،ط:دارالکتاب الاسلامی )* اعلم أن العلماء أجمعوا على أن الماء إذا تغير أحد أوصافه بالنجاسة لا تجوز الطهارة به قليلا كان الماء أو كثيرا جاريا كان أو غير جار هكذا نقل الإجماع في كتبنا، وممن نقله أيضا النووي في شرح المهذب عن جماعات من العلماء، وإن لم يتغير بها فاتفق عامة العلماء على أن القليل ينجس بها دون الكثير ...واختلفت الروايات في تحديد الكثير: والظاهر عن محمد أنه عشر في عشر. *المحیط البرھانی:(90/1،ط:دار الکتب العلمیة)* ويجوز التوضؤ بالماء الجاري، ولا يحكم بتنجسه لوقوع النجاسة فيه ما لم يتغير طعمه أو لونه أو ريحه، وبعدما تغير أحد هذه الأوصاف وحكم بنجاسته لا يحكم بطهارته ما لم يزل ذلك التغير بأن يزاد عليه ماء طاهر حتى نزيل ذلك التغير، وهذا لأن إزالة عين النجاسة عن الماء غير ممكن فيقام زوال ذلك التغير الذي حكم بالنجاسة لأجله مقام زوال عين النجاسة. *الھندیة: (46/1،ط:دار الفکر )* وبول ما لا يؤكل والروث وأخثاء البقر والعذرة ونجو الكلب وخرء الدجاج والبط والإوز نجس نجاسة غليظة هكذا في فتاوى قاضي خان وكذا خرء السباع والسنور والفأرة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : بغیر ٹیک لگائے ہوئے سونے سے وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناقض وضو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جاگنے کے بعد شلوار پر نشان دیکھ کر غسل کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوہا اور چھچھوندر کی بیٹ ٹینکی یا بالٹی میں گر جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوہے کا پانی میں منہ مارنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
برتن یا کپڑے دھوتے وقت لگنے والی چھینٹوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غسل خانہ میں وضو کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غسل کے بعد قطرے نکلنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وضو اور غسل میں کریم اور تیل ہٹانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ پر ٹشو رکھنے کی صورت میں نکلنے والے قطرے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈول کی ناپاک رسی کنویں میں ڈالی گئی تو کیا پانی ناپاک ہوگا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پلاسٹک کی شیٹ پاک کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سنی پلاسٹ پر مسح کرنے والے کی امامت*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل اسکرین پر لگی نجاست کو پاک کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذی کے نکلنے سے غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واشنگ مشین میں مختلف کمپنیوں سے آئے ہوئے کپڑوں کے دھونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پرندوں کی بیٹ کپڑے پر لگنے کی صورت میں نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم دھوبی سے کپڑے دھلوانے سے کپڑوں کے پاک ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جماع کے بعد غسل سے پہلے پیشاب کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہاتھ پر الفی لگی ہو تو وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کینولہ کی جگہ پر دوران وضو مسح کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پیشاب کے بعد منی کے نکلنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پکی جگہ پر پیشاب کرنے کے بعد خشک ہو جانے سے جگہ کے پاک ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکام کی وجہ سے ناک سے خون نکلنا