آداب / آداب زندگی / کھانے پینے کے آداب

کھانے کے بعد ہاتھ دھوئے بغیر چہرے پر ملنا

فتوی نمبر : 353 0000-00-00 149 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ایک ساتھی ہیں وہ اپنے ہر عمل کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتا ہے اب کل اس نے کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھوئے بغیر چہرے پر ملے اور کہا کہ آپ علیہ السلام کھانا کھانے کے بعد اس طرح کیا کرتے تھے کیا اس طرح کی کوئی بات آپ علیہ السلام سے ثابت ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ کھانے کے بعد حضور اقدس ﷺ کا ہاتھ دھونا احادیث صحیحہ سے ثابت ہے اور یہ عمل نہ صرف پاکی اور صفائی کا ذریعہ، بلکہ برکت کا باعث بھی ہے، البتہ کھانے کے بعد ہاتھ دھوئے بغیر چہرے پر مَلنا جناب رسول اللہ ﷺ سے ثابت نہیں،لہذا اس عمل کی نسبت جناب رسول اللہ ﷺ کی طرف کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم فقر وفاقہ کی وجہ سےکھانے کى چکناہٹ کو بازوؤں اور پاؤں پر ملا کرتے تھے،جیسا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’جب ہمیں ایسا کھانا میسر آتا جو آگ پر لگا ہوا ہوتا تو ہمارے پاس ہاتھوں کو پونچھنے کے لیے کوئى رومال وغیرہ نہیں ہوتا تھا، چنانچہ ہمارے بازو اور ہمارے پاؤں ہى ہمارے لیے رومال کا کام دیتے تھے، ہم اس چکناہٹ کو ہاتھوں اور پاؤں پر مل کر صاف کر کے نماز پڑھ لیا کرتے تھے اور ہاتھ نہیں دھوتے تھے۔‘‘ (صحیح بخارى: حدیث نمبر: 5457) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں آتا ہے کہ بسا اوقات کھانا کھانے کے بعد اپنے ہاتھ پاؤں پر صاف کرلیتے اور فرماتے یہ عمر اور آل عمر کا رومال ہے ۔ اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ کھانے کے بعد ہاتھوں کو دھوئے بغیر چہرے پر مَلنا یا پاؤں کے تلووں سے پونچھنا جائز ہے،لیکن اس کو سنت سمجھنا اور اس کی نسبت رسول اللہ ﷺ کی طرف کرنا درست نہیں۔

صحيح البخاري: (7/ 82،رقم الحديث: دار طوق النجاة)* عن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما: أنه سأله عن الوضوء مما مست النار، فقال: لا، قد كنا زمان النبي صلى الله عليه وسلم لا نجد مثل ذلك من الطعام إلا قليلا، فإذا نحن وجدناه ‌لم ‌يكن ‌لنا ‌مناديل إلا أكفنا وسواعدنا وأقدامنا، ثم نصلي ولا نتوضأ. *سنن الترمذي: (425/3، رقم الحديث: 1846، ط: دار الغرب الإسلامي)* عن سلمان قال: «قرأت في التوراة أن بركة الطعام الوضوء بعده، فذكرت ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم فأخبرته بما قرأت في التوراة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: بركة الطعام الوضوء قبله» والوضوء بعده. *الطبقات الكبرى: (3/ 296 .ط : مكتبة الخانجي)* عن السائب بن يزيد قال: ربما تعشيت عند عمر بن الخطاب فيأكل الخبز واللحم ‌ثم ‌يمسح ‌يده ‌على ‌قدمه ثم يقول: هذا منديل عمر وآل عمر. *مرقاۃ المفاتیح:(2713/7،ط: دارالفکر)* (وعن سلمان) أي الفارسي رضي الله تعالى عنه (قال قرأت في التوراة) أي قبل الإسلام (أن بركة الطعام) بفتح أن ويجوز كسرها (الوضوء) أي غسل اليدين والفم من الزهومة إطلاقا للكل على الجزء مجازا أو بناء على المعنى اللغوي والعرفي (بعده) أي بعد أكل الطعام (فذكرت) أي ذلك كما في نسخة، وهو رواية الترمذي أي المقروء المذكور (للنبي ﷺ) وزاد الترمذي بقوله: "وأخبرته بما قرأت في التوراة"، وهو عطف تفسيري، ويمكن أن يكون المراد بقوله: فذكرت، أي سألت هل بركة الطعام الوضوء بعده، والحال أني أخبرته بما قرأته في التوراة من الاختصار على تقييد الوضوء بما بعده، ("فقال رسول الله ﷺ: بركة الطعام الوضوء قبله") تكريما له (والوضوء بعده) إزالة لما لصق، وهذا يحتمل. *الشامية:(340/6،ط: دارالفكر)* (قوله وغسل اليدين قبله) لنفي الفقر ولا يمسح يده بالمنديل ليبقى أثر الغسل وبعده لنفي اللمم ويمسحها ليزول أثر الطعام، وجاء أنه بركة الطعام.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کھانے کے دوران نعت یا گانا سننا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رات کے وقت پیاز کھانے كا حكم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اجتماعی دعوت میں کم یا زیادہ کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ننگے سر کوئی چیز کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کھانے میں کیڑے کی موجودگی کی صورت میں کھانے حكم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کھانے کے بعد ہاتھ دھوئے بغیر چہرے پر ملنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرغی کا کھانے ثبوت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مکڈونلڈ ہوٹل میں کھاناکھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کھانے کے بعد میٹھی چیز کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کھانے کے بعد ہاتھ دھوئے بغیر چہرے پر ملنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت جنابت میں کھانا کھانے کے لیے بسم اللہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دانتوں میں پھنسے ہوئے خوراک کے ذرات کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کھاناکھانےکےلیےتین انگلیوں کےاستعمال کاحکم