کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر دانتوں میں کھانے کے ذرات پھنس جائے تو ان کو نکالنے کے بعد کھانا چاہیے یا پھینکنا چاہیے ؟
واضح رہے کہ کھانا کھانے کے بعد دانتوں کی صفائی خلالہ ( چھوٹا سا تنکا) یا مسواک کے ذریعے کرناسنت ہے اور اس دوران اگر خوراک کے ذرات نکلے تو انہیں پھینکنا چاہیے ، البتہ اگر دانتوں میں پھنسے ہوئے ذرات کو زبان کے ذریعے نکالا جائے تو ان کی کھانے کی گنجائش ہے ۔
المسند المصنف المعلل: (30/ 121، رقم الحديث : 13737،ط:دارالغرب الاسلامي )
وفي رواية: من أكل فليتخلل، فما تخلل فليلفظ، وما لاك بلسانه فليبتلع .
الموسوعة الفقهية : (6/ 122، ط: وزارة الأوقاف والشئون الإسلامية )
وأن يتخلل، ولا يبتلع ما يخرج من أسنانه بالخلال بل يرميه.