معاملات / احکام نکاح / نکاح

موبائل فون پر اسپیکر کے ذریعے نکاح کرنے کا حکم

فتوی نمبر : 3193 0000-00-00 22 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ ! کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ ایک مرد نے دو گواہوں کے سامنے فون پر ایک عورت کے ساتھ ایجاب و قبول کیا اور آواز اوپن کر کے دونوں گواہوں نے آواز کو سنا تو کیا اس طرح ان کا نکاح منعقد ہوا یا نہیں ؟ والسلام

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نکاح کے صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ایجاب و قبول ایک ہی مجلس میں ہوں اور دو گواہ ایجاب و قبول کے الفاظ سنیں۔ اگر مرد یا عورت میں سے کوئی ایک خود مجلسِ نکاح میں موجود نہ ہو تو وہ کسی شخص کو اپنا وکیل مقرر کر سکتا ہے اور وکیل اس کی طرف سے نکاح کرسکتا ہے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر مرد نے موبائل فون پر عورت سے ایجاب و قبول کیا اور موبائل کی آواز اسپیکر پر کر کے دو گواہوں نے بھی سن لی تو اس طرح نکاح منعقد نہیں ہوا؛ کیونکہ مرد اور عورت ایک ہی مجلس میں موجود نہیں تھے، البتہ اگر موبائل فون پر کسی شخص کو وکیل مقرر کر دیا جائے اور وہ وکیل اس کی طرف سے دوسری مجلس میں ایجاب یا قبول کرے اور ایجاب و قبول کے وقت دونوں گواہ بھی اسی مجلس میں موجود ہوں تو ایسی صورت میں نکاح شرعاً درست ہوگا۔

الدر مع الرد:(14/3،ط: دارالفكر) ومن شرائط الإيجاب والقبول: اتحاد المجلس لو حاضرين. (قوله: اتحاد المجلس) قال في البحر: فلو اختلف المجلس لم ينعقد، فلو أوجب أحدهما فقام الآخر أو اشتغل بعمل آخر بطل الإيجاب؛ لأن شرط الارتباط اتحاد الزمان فجعل المجلس جامعا تيسيرا. الهندية:(294/1،ط: دارالفكر) يصح التوكيل بالنكاح، وإن لم يحضره الشهود، كذا في التتارخانية ناقلا عن خواهر زاده امرأة قالت لرجل: زوجني ممن شئت لا يملك أن يزوجها من نفسه، كذا في التجنيس والمزيد رجل وكل امرأة أن تزوجه فزوجت نفسها منه لا يجوز، كذا في محيط السرخسي وإذا وكل رجلا أن يزوجه امرأة بعينها ببدل سماه فزوجها الوكيل لنفسه بذلك البدل جاز النكاح للوكيل، كذا في المحيط. الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي:(6726/9،ط: دارالفكر) يرى الحنفية: أنه يصح التوكيل بعقد الزواج من الرجل والمرأة إذا كان كل منهما كامل الأهلية أي بالغا عاقلا حرا؛ لأن للمرأة عندهم أن تزوج نفسها، فلها أن توكل غيرها في العقد. الدر المختار:(96/3،ط: دارالفکر) (ويتولى طرفي النكاح واحد) بإيجاب يقوم مقام القبول في خمس صور كأن كان وليا أو وكيلا من الجانبين أو أصيلا من جانب ووكيلا أو وليا من آخر، أو وليا من جانب وكيلا من آخر كزوجت بنتي من موكلي (ليس) ذلك الواحد (بفضولي) ولو (من جانب) وإن تكلم بكلامين على الراجح لأن قبوله غير معتبر شرعا لما تقرر أن الإيجاب لا يتوقف على قبول غائب.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مطلقہ بائنہ کا عدت کے دوران نکاح ثانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسنون نکاح کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح کا وعدہ کرنے کے بعد مکر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کی رضاعی بہن کی بھتیجی سے نکاح
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خط کے ذریعے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح کا وعدہ کرنے کے بعد مکر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل فون پر اسپیکر کے ذریعے نکاح کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دودھ پینے والے بچے کے حقیقی بہن بھائیوں کا رضاعی بہن بھائیوں سے رشتے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنی بیٹی اور خالہ کو ایک شخص کے نکاح میں جمع کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مالدار آدمی پہلے حج کرے یا نکاح
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
منگل اور بدھ کے دن نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذاق میں ایجاب وقبول کرنے سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رضاعی بہن سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غائب شوہر کی وفات کی خبر سن کر نکاح کرنے کے بعد خبر کے غلط نکلنے کی صورت میں نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی شادی موجودہ شوہر کے بیٹے سے کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
”حوالہ کڑے وا حوالہ مے کڑا“ کے الفاظ سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہفتے میں ایک دفعہ حقوقِ زوجیت ادا کرنے پر قادر شخص کے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی کرنے کے لیے عمر کی حد
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تنگدستی کے خوف سے نکاح نہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مدر ملک بینک کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک مہینے تک دودھ پینے کی صورت میں رضاعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو جڑواں جڑی ہوئی بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طویل عرصہ بیوی سے دور رہنے کی وجہ سے نکاح کا حکم