عبادات / نماز /

وطنِ اصلی کے علاوہ دوسری جگہ گھر لینے کی صورت میں قصر کا حکم

فتوی نمبر : 3187 0000-00-00 10 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

ہم اپنے گاؤں سے کاروبار کی غرض سے کوئٹہ آئے ہیں۔ ہمارے گاؤں اور کوئٹہ کے درمیان تقریباً 80 کلومیٹر کا فاصلہ ہے، ہم نے کوئٹہ میں اپنا گھر بھی بنا لیا ہے اور کاروبار کی غرض سے یہاں رہتے ہیں، ایسی صورت میں کوئٹہ میں ہمیں نماز قصر پڑھنی ہوگی یا پوری؟ نیز اگر کوئٹہ میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کا ارادہ ہو تو کیا حکم ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ فقہائے کرام نے وطن کی تین قسمیں بیان فرمائی ہیں: 1) وطنِ اصلی: وہ جگہ جہاں انسان مستقل رہنے کے ارادے سے سکونت اختیار کرے، خواہ وہ اس کا آبائی گاؤں ہو یا کوئی دوسرا شہر۔ یہ وطن اس وقت تک باقی رہتا ہے جب تک وہاں سے مستقل طور پر سکونت ختم کرنے کا ارادہ نہ کرلیا جائے۔ 2) وطنِ اقامت: وہ جگہ جہاں انسان پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کرنے کا ارادہ کرے، یہ وطن عارضی ہوتا ہے۔ 3) وطنِ سکنیٰ: وہ جگہ جہاں انسان پندرہ دن سے کم قیام کرنے کا ارادہ کرے۔ اسے فقہاء نے وطنِ سکنیٰ سے تعبیر کیا ہے۔ پوچھی گئی صورت میں اگر آپ نے کوئٹہ میں مستقل رہنے کی نیت نہیں کی، بلکہ صرف کاروبار کی غرض سے آئے ہیں اور اس گھر میں رہنے کے باوجود آپ کی اصل رہائش گاؤں ہی میں ہے تو صرف کوئٹہ میں گھر لینے کی وجہ سے کوئٹہ آپ کا وطنِ اصلی نہیں بنے گا، لہٰذا اگر آپ کوئٹہ میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کی نیت سے گئے ہیں تو کوئٹہ میں آپ مقیم شمار ہوں گے اور پوری نماز پڑھیں گے اور اگر پندرہ دن سے کم قیام کا ارادہ ہو تو آپ مسافر ہوں گے اور فرض نمازوں میں قصر کریں گے، البتہ اگر آپ نے مستقل طور پر کوئٹہ میں رہائش اختیار کرنے کی نیت کرلی ہے تو کوئٹہ آپ کا وطنِ اصلی بن جائے گا اور وہاں آپ مقیم شمار ہوں گے اور پوری نماز پڑھیں گے۔

الشامية:(132/2،ط: دارالفكر) (قوله الوطن الأصلي) ويسمى بالأهلي ووطن الفطرة والقرار ح عن القهستاني. (يبطل بمثله) إذا لم يبق له بالأول أهل، فلو بقي لم يبطل بل يتم فيهما (لا غير و) يبطل (وطن الإقامة بمثله و) بالوطن (الأصلي و) بإنشاء (السفر) والأصل أن الشيء يبطل بمثله، وبما فوقه لا بما دونه. مراقی الفلاح:(165/1،ط: المكتبة العصرية) ويبطل الوطن الأصلي بمثله فقط ويبطل وطن الإقامة بمثله وبالسفر وبالأصلي والوطن الأصلي هو الذي ولد فيه أو تزوج أو لم يتزوج وقصد التعيش لا الارتحال عنه ووطن الإقامة موضع نوى الإقامة فيه نصف شهر فما فوقه ولم يعتبر المحققون وطن السكنى وهو ما ينوي الإقامة فيه دون نصف شهر. ملتقى الابحر:(243/1،ط: دارالكتب العلمية) ويبطل الوطن الأصلي بمثله لا بالسفر ووطن الإقامة بمثله والسفرالأصلي. العناية شرح الهداية:(44/2،ط: دارالفكر) أن الوطن الأصلي يبطل بالوطن الأصلي دون وطن الإقامة، وإنشاء السفر وهو أن يخرج قاصدا مكانا يصل إليه في مدة السفر لأن الشيء إنما يبطل بما فوقه أو ما يساويه وليس فوقه شيء فيبطل بما يساويه، ألا ترى أن رسول الله ﷺ بعد الهجرة عد نفسه بمكة من المسافرين وقال «أتموا صلاتكم فإنا قوم سفر» وأما وطن الإقامة فله ما يساويه وما هو فوقه فيبطل بكل منهما وبإنشاء السفر أيضا لأنه ضده.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جائے نماز پر محمد نام لکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرائی چکن بروسٹ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا امام کے پیچھے التحیات،درود اور دعا پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقد بیع میں شرط فاسد لگانے سے بیع کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کی قضا کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آتش بازی دیکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واقف کا مسجد میں لوگوں کو نماز پڑھنے سے روکنا اور امام کے تقرر میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاقدین سے دلالی کی اجرت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نہر میں نجاست گرنے کی صورت میں وضو یا غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیرمسلم کو مکان کرایہ پر دینا