طہارت و نجاست / طہارت /

وگ لگی ہونے کی صورت میں وضو اور غسل کا حکم

فتوی نمبر : 3180 0000-00-00 16 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! پوچھنا تھا کہ اگر کوئی شخص سر پر بالوں کی وگ لگا رکھے تو کیا وگ کے ساتھ وضو کیا جا سکتا ہے؟ مثلاً سر کے اطراف اور پیچھے کے اصلی بال موجود ہوں تو وضو کرتے وقت گیلے ہاتھ سے سر کے اطراف اور پیچھے مسح کر لیا جائے تو کیا اس سے مسحِ سر ادا ہوجائے گا، یا وگ اتارنا ضروری ہوگا؟ اسی طرح اگر غسلِ جنابت یا کوئی دوسرا فرض غسل کرنا ہو تو کیا وگ کے ساتھ غسل کیا جاسکتا ہے، یا غسل کے لیے وگ اتارنا ضروری ہوگا؟ براہِ کرم اس مسئلے کی وضاحت فرما دیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ انسان کے بالوں سے بنائی گئی وِگ پہننا شرعاً جائز نہیں، اسی طرح خنزیر کے بالوں سے بنی ہوئی وِگ کا استعمال بھی جائز نہیں،البتہ اگر وِگ مصنوعی بالوں یا ایسے جانور کے بالوں سے بنی ہو جن کا استعمال شرعاً جائز ہے اور اسے لگانے سے کسی کو دھوکا دینا مقصود نہ ہو، تو ایسی وِگ کا استعمال جائز ہے، خواہ وہ مستقل طور پر لگائی جائے یا عارضی طور پر۔ وضو اور غسل کے اعتبار سے اس کی تفصیل یہ ہے کہ اگر مصنوعی بال اس طرح سر کے ساتھ مستقل طور پر پیوست ہوں کہ انہیں اتارنا مشکل ہو تو وہ سر کے ساتھ متصل بالوں کے حکم میں ہوں گے، ایسی صورت میں وضو کرتے ہوئے ان پر مسح کرنا جائز ہوگا اور فرض غسل بھی انہیں اتارے بغیر ادا ہوجائے گا، بشرطیکہ پانی سر کی جلد تک پہنچنے سے رکا ہوا نہ ہو۔ اگر وِگ عارضی طور پر لگی ہوئی ہو اور اسے آسانی سے اتارا جاسکتا ہو تو غسل کرتے وقت اسے اتارنا ضروری ہوگا، تاکہ پانی سر کی جلد تک پہنچ سکے، البتہ وضو میں چونکہ پورے سر کا مسح فرض نہیں، بلکہ چوتھائی سر کا مسح فرض ہے، اس لیے اگر وِگ سے باہر سر کا کم از کم چوتھائی حصہ موجود ہو تو اسی پر مسح کرلینا کافی ہوگا اور وِگ اتارنے کی ضرورت نہیں ہوگی، لیکن اگر وِگ نے اس طرح پورے سر کو ڈھانپ رکھا ہو کہ چوتھائی سر پر بھی مسح ممکن نہ ہو تو وِگ ہٹا کر کم از کم چوتھائی سر پر مسح کرنا ضروری ہوگا، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر وِگ عارضی طور پر لگی ہوئی ہے اور سر کے اطراف یا پیچھے موجود اصلی بال چوتھائی سر کی مقدار کے برابر ہیں تو وِگ اتارے بغیر انہی اصلی بالوں پر مسح کرنے سے وضو درست ہوجائے گا اور اگر وِگ پورے سر کو ڈھانپے ہوئے ہو تو اسے ہٹا کر کم از کم چوتھائی سر پر مسح کرنا ضروری ہوگا، اسی طرح فرض غسل میں بھی اگر وِگ کے ہوتے ہوئے پانی سر کی جلد تک نہیں پہنچتا تو وِگ اتارنا ضروری ہوگا، کیونکہ غسل میں سر کی جلد تک پانی پہنچانا فرض ہے ۔

صحيح البخاري:(165/7،رقم حديث:5937،ط:دار طوق النجاة) حدثني محمد بن مقاتل: أخبرنا عبد الله: أخبرنا عبيد الله، عن نافع، عن ابن عمر رضي الله عنهما، أن رسول الله ﷺ قال: «لعن الله الواصلة والمستوصلة، والواشمة والمستوشمة» قال نافع: الوشم في اللثة. فتح القدير للكمال ابن همام:(426/6،ط: دارالفكر) وكذا في امتهانه بالانتفاع، وقد قال ﷺ فيما ثبت عنه في الصحيحين «لعن الله الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة»، فالواصلة هي التي تصل الشعر بشعر النساء، والمستوصلة المعمول بها بإذنها ورضاها، وهذا اللعن للانتفاع بما لا يحل الانتفاع به. مجمع الانهر:(553/2،ط:دار إحياء التراث العربي) (و) يكره (وصل الشعر بشعر آدمي) سواء كان شعرها أو شعر غيرها لقوله عليه الصلاة والسلام «لعن الله الواصلة والمستوصلة» الحديث. حاشية الطحطاوي:(60/1،ط:دار الكتب العلمية) فلا يصح مسح أعلى الذوائب المشدودة على الرأس قوله:»المشدودة على الرأس«أي التي أديرت ملفوفة على الرأس بحيث لو أرخاها لكانت مسترسلة أما لو كان تحته رأس فلا شك في الجواز. فلايصح مسح أعلى الذوائب المشدودة على الرأس". قوله: "المشدودة على الرأس" أي التي أديرت ملفوفةً على الرأس بحيث لو أرخاها لكانت مسترسلةً، أما لو كان تحته رأس فلا شك في الجواز".
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جائے نماز پر محمد نام لکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرائی چکن بروسٹ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا امام کے پیچھے التحیات،درود اور دعا پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقد بیع میں شرط فاسد لگانے سے بیع کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کی قضا کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آتش بازی دیکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واقف کا مسجد میں لوگوں کو نماز پڑھنے سے روکنا اور امام کے تقرر میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاقدین سے دلالی کی اجرت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نہر میں نجاست گرنے کی صورت میں وضو یا غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیرمسلم کو مکان کرایہ پر دینا