معاملات / مالی معاوضات /

فری فائر گیم کی آئی ڈی کی خرید وفروخت کا حکم

فتوی نمبر : 3175 0000-00-00 17 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

محترم مفتی صاحب دامت برکاتہ! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ مجھے ایک شرعی مسئلہ دریافت کرنا ہے۔ فری فائر ایک آن لائن موبائل گیم ہے۔ اس گیم میں حقیقی رقم خرچ کر کے ایک مخصوص مجازی کرنسی (ڈائمنڈ) خریدی جاتی ہے، جس کے ذریعے گیم کے اندر مختلف چیزیں حاصل کی جاتی ہیں، مثلاً کردار کے لباس، ہتھیاروں کی ظاہری شکل میں تبدیلی اور دیگر ایسی اشیاء جو صرف گیم کے اندر استعمال ہوتی ہیں، ان چیزوں سے حقیقی دنیا میں کوئی مالی منفعت حاصل نہیں ہوتی۔ اس گیم میں بہت سے لوگ اپنی گیم آئی ڈیز کی خرید و فروخت بھی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر میں کسی شخص سے ایک آئی ڈی 10,000 روپے میں خریدتا ہوں، پھر اسے کسی دوسرے شخص کو 16,000 روپے میں فروخت کر دیتا ہوں۔ بہت سے لوگ اس کام کو باقاعدہ کاروبار کے طور پر کرتے ہیں اور اسی طرح نفع کماتے ہیں۔ براہ کرم قرآن و سنت اور فقہ اسلامی کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں: 1۔ کیا فری فائر کی آئی ڈی کی خرید و فروخت شرعاً جائز ہے؟ 2۔ کیا خریدی ہوئی آئی ڈی کو زیادہ قیمت پر فروخت کر کے نفع کمانا حلال ہے؟ 3۔ اگر یہ معاملہ جائز نہیں تو اس کی شرعی وجہ کیا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اسلامی تعلیمات کی رو سے کسی کھیل یا گیم کے جائز ہونے کے لیے چند شرائط کا پایا جانا ضروری ہے: 1۔ کھیل بذاتِ خود جائز ہو اور اس میں کوئی ناجائز یا شرعی ممانعت والی چیز شامل نہ ہو۔ 2۔ اس میں کوئی دینی یا دنیاوی فائدہ پایا جاتا ہو، مثلاً جسمانی ورزش یا کوئی تعلیمی و مفید مقصد ۔ 3۔ کھیل کے دوران کوئی غیر شرعی امر، مثلاً موسیقی، جاندار کی تصاویر یا دیگر ممنوعات شامل نہ ہوں۔ 4۔ کھیل میں اس قدر انہماک نہ ہو کہ اس کی وجہ سے نماز اور دیگر فرائض و واجبات میں غفلت یا کوتاہی پیدا ہو۔ لہٰذا وہ گیمز جن میں نہ کوئی دینی فائدہ ہو اور نہ کوئی دنیاوی منفعت، بلکہ محض وقت کا ضیاع ہو، ان کا کھیلنا درست نہیں۔ اسی طرح جن گیمز میں موسیقی، جاندار کی تصاویر یا دیگر شرعی قباحتیں پائی جاتی ہوں، ان کا کھیلنا بھی ناجائز ہے۔ چونکہ عموماً آن لائن گیمز میں مذکورہ قباحتیں پائی جاتی ہیں، اس لیے ایسی گیمز کا کھیلنا اور ان کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی یا نفع بھی ناجائز ہوگا۔ اسی طرح آئی ڈی کی خرید و فروخت کے ناجائز ہونے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ آئی ڈی کا خارج میں کوئی مستقل وجود نہیں ہوتا، جبکہ کسی چیز کو مبیع (فروخت کی جانے والی چیز) بنانے کے لیے ضروری ہے کہ وہ شرعاً مالِ متقوّم ہو اور اس کا خارج میں کوئی معتبر وجود پایا جاتا ہو۔ چونکہ آئی ڈی میں یہ اوصاف موجود نہیں، اس لیے آئی ڈی کی خرید و فروخت بھی شرعاً ناجائز ہے۔

القرأن الكريم :(لقمان31: 6) وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَشۡتَرِي لَهۡوَ ٱلۡحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٖ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًاۚ أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ عَذَاب مُّهِين . تفسير روح المعاني:(11/ 66، ط:دار الكتب العلمية ) ولَهْوَ الْحَدِيثِ على ما روي عن الحسن ‌كل ‌ما ‌شغلك ‌عن عبادة الله تعالى وذكره من السمر والأضاحيك والخرافات والغناء ونحوها . الدرالمختار : (6/ 349، ط: دارالفكر) وفي البزازية استماع ‌صوت ‌الملاهي كضرب قصب ونحوه حرام لقوله عليه الصلاة والسلام «استماع الملاهي معصية والجلوس عليها فسق والتلذذ بها كفر . الشامیة: (4/ 518،ط:دارالفكر) (قوله: لا يجوز الاعتياض عن الحقوق المجردة عن الملك) قال: في البدائع: الحقوق المفردة لا تحتمل التمليك ولا يجوز الصلح عنها. ايضا: (5/ 58) إذ من شرط المعقود عليه: أن يكون موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه، وأن يكون ملك البائع فيما ببيعه لنفسه، وأن يكون مقدور التسليم منح.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جائے نماز پر محمد نام لکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرائی چکن بروسٹ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا امام کے پیچھے التحیات،درود اور دعا پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقد بیع میں شرط فاسد لگانے سے بیع کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کی قضا کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آتش بازی دیکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واقف کا مسجد میں لوگوں کو نماز پڑھنے سے روکنا اور امام کے تقرر میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاقدین سے دلالی کی اجرت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نہر میں نجاست گرنے کی صورت میں وضو یا غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیرمسلم کو مکان کرایہ پر دینا