معاملات / مالی معاوضات /

ضرورت کے مطابق پرچیزنگ اور ہفتہ وار حساب کتاب کے عوض ماہانہ مقررہ اجرت کا شرعی حکم

فتوی نمبر : 3172 0000-00-00 17 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! عقدِ اجارہ (ملازمت/معاہدے) سے متعلق ایک شرعی مسئلے میں رہنمائی درکار ہے: میں ایک اسٹیشنری (Stationery) کی دکان پر پارٹ ٹائم کام کر رہا ہوں۔ مالک کے ساتھ میرا معاہدہ اس طرح طے ہوا ہے کہ میری دو بنیادی ذمہ داریاں ہوں گی: حساب کتاب (ہفتے میں ایک دن): میں ہفتے میں صرف ایک دن (مثلاً جمعرات کو) دکان جا کر پورے ہفتے کا مکمل حساب دیکھوں گا، جس میں خریداریاں، دکان کے اخراجات (کھانے پینے وغیرہ)، فروخت اور مال کا حساب شامل ہے۔ پرچیزنگ / خریداری (ضرورت کے مطابق): پرچیزنگ کے لیے کوئی دن یا تعداد مقرر نہیں ہے، دکان کا ورکر جب بھی اطلاع دے گا کہ فلاں سامان ختم ہو گیا ہے، میں مارکیٹ جا کر وہ سامان خرید کر لاؤں گا۔ یہ پرچیزنگ پورے مہینے میں کسی بھی دن ہو سکتی ہے۔ (چاہے مہینے میں 2 بار ہو، 5 بار یا 10-15 بار)۔ ان دونوں ذمہ داریوں کے عوض میرے اور مالک کے درمیان ایک مقطوع ماہانہ (Fixed Monthly) تنخواہ/معاوضہ طے پایا ہے۔ سوالات: کیا ایسی صورتِ حال میں جہاں ایک کام (پرچیزنگ) کا دن اور وقت طے نہیں ہے بلکہ ضرورت کے تابع ہے، اس کے بدلے فکسڈ (Fixed) ماہانہ تنخواہ طے کرنا شرعاً درست ہے؟ کیا اس معاہدے میں کسی قسم کی شرعی قباحت (مثلاً عدمِ تعین یا غرر) تو نہیں؟ برائے مہربانی شرعی اصولوں کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر کسی ادارے میں ملازمین کو وقت کی بنیاد پر کام کرنے کے لیے مقرر کیا جائے تو انہیں شرعاً اجیرِ خاص کہا جاتا ہے، اجیرِ خاص کا حکم یہ ہے کہ وہ ادارے کی طرف سے مقرر کردہ اوقات میں اپنے آپ کو کام کے لیے حاضر کرنے کا پابند ہوتا ہے اور مقررہ وقت میں حاضر رہنے کی وجہ سے وہ اپنی طے شدہ تنخواہ کا مستحق ہوتا ہے۔ اور وہ ملازمین جنہیں کسی متعین کام یا ہدف کی تکمیل کی بنیاد پر اجرت دی جاتی ہے، انہیں شرعاً اجیرِ عام کہا جاتا ہے۔ اجیرِ عام کا حکم یہ ہے کہ وہ ادارے کی طرف سے متعین کردہ کام یا ہدف کو پورا کرنے کا پابند ہوتا ہے اور متعین کام مکمل کرنے کے بعد اجرت کا مستحق ہوتا ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں چونکہ دکان کے مالک کی طرف سے آپ کی تقرری وقت کے بجائے متعین کاموں کی بنیاد پر ہوئی ہے، اس لیے آپ اجیرِ عام کے حکم میں ہیں، چنانچہ آپ پر وہ کام مکمل کرنا لازم ہے جو آپ کے ذمہ مقرر کیے گئے ہیں، مثلاً ہفتے میں ایک مرتبہ حساب کتاب کرنا، اسی طرح پرچیزنگ کرنا، خواہ پرچیزنگ کی ضرورت مہینے میں کتنی ہی مرتبہ پیش آئے۔ جب بھی ادارے کو آپ کی خدمات کی ضرورت ہو، آپ اپنے ذمہ مقررہ کام کی انجام دہی کے لیے حاضر ہونے کے پابند ہوں گے، لہٰذا جب آپ اپنے ذمہ مقررہ کام اور ہدف کو مکمل کر دیں گے تو آپ اپنی طے شدہ اجرت کے شرعاً مستحق ہوں گے اور اگر آپ مقررہ کام مکمل نہیں کریں گے تو اس صورت میں اجرت کے استحقاق کا حکم معاہدے کی تفصیل کے مطابق ہوگا۔ پس مذکورہ صورت میں مقررہ کام اور ذمہ داریاں مکمل کرنے کے عوض تنخواہ لینا شرعاً جائز ہے۔

الشامية: (6/ 69،ط:دارالفكر) (والثاني) وهو الأجير (الخاص) ويسمى أجير وحد (وهو من يعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصيص ويستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل كمن استؤجر شهرا للخدمة أو) شهرا (لرعي الغنم) المسمى بأجر مسمى بخلاف....وليس للخاص أن يعمل لغيره، ولو عمل نقص من أجرته بقدر ما عمل فتاوى النوازل. الهندية: (4/ 500،ط:دارالفكر) قالوا الأجير المشترك من يستحق الأجر بالعمل لا بتسليم نفسه للعمل والأجير الخاص من يستحق الأجر بتسليم نفسه وبمضي المدة ولا يشترط العمل في حقه لاستحقاق الأجر وبعضهم قالوا الأجير المشترك من يتقبل العمل من غير واحد والأجير الخاص من يتقبل العمل من واحد، وإنما يعرف استحقاق الأجر بالعمل على العبارة الأولى بإيقاع العقد على العمل.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جائے نماز پر محمد نام لکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرائی چکن بروسٹ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا امام کے پیچھے التحیات،درود اور دعا پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقد بیع میں شرط فاسد لگانے سے بیع کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کی قضا کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آتش بازی دیکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واقف کا مسجد میں لوگوں کو نماز پڑھنے سے روکنا اور امام کے تقرر میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاقدین سے دلالی کی اجرت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نہر میں نجاست گرنے کی صورت میں وضو یا غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیرمسلم کو مکان کرایہ پر دینا