السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! میں ڈمپر کا ڈرائیور ہوں، ہم لوگ روزانہ نوری آباد جاتے ہیں، حیدرآباد کے بالکل قریب مال لانے کے لیے تو کیا ہم وہاں مکمل نماز پڑھیں گے یا قصر کریں گے؟
واضح رہے کہ شرعی سفر کی مسافت مفتی بہ قول کے مطابق 48 میل ہے اور ایک میل :1 کلو میٹر،409 میٹر، 344 ملی میٹر کا ہوتا ہے، لہذا 48 میل کا مجموعہ :77 کلومیٹر، 248 میٹر، 512 ملی میٹر ہوگا، آسانی کے لیے یوں کہہ سکتے ہیں کہ شرعی سفرِ مسافت کلو میٹر کے حساب سے سوا ستتر ( 77.24) کلو میٹر ہے۔ پوچھی گئی صورت میں چونکہ نوری آباد سوا ستتر ( 77.24) کلو میٹر سے زیادہ مسافت پر واقع ہے، اگر وہاں پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کا ارادہ نہ ہو تو وہاں قصر نماز پڑھیں گے،اگر پندرہ دن یا اس سے زیادہ کا ارادہ ہے تو مکمل نماز پڑھیں گے ۔
الدرالمختارمع رد المحتار : (2/ 125، ط: دارالفكر) (فيقصر إن نوى) الإقامة (في أقل منه) أي في نصف شهر (أو) نوى (فيه )قوله في أقل منه) ظاهره ولو بساعة واحدة وهذا شروع في محترز ما تقدم . الهندية: (1/ 139، ط:دارالفكر) وإن نوى الإقامة أقل من خمسة عشر يوما قصر، هكذا في الهداية. البحر الرائق : (2/ 143، ط: دارالكتاب الاسلامي ) (قوله وقصر إن نوى أقل منها أو لم ينو وبقي سنين) أي أقل من نصف شهر، وقد قدمنا تقريره.