معاملات / مالی معاوضات /

" مختلف کمپنیز میں سرمایہ کاری کا شرعی حکم اور ضروری شرائط"

فتوی نمبر : 1752 0000-00-00 91 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

چونکہ میں ایک طالب علم ہوں، میں اپنے مستقبل کے لیے کچھ پیسہ سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہوں تو مجھے کہاں سرمایہ کاری کرنی چاہیے؟ کیا Tata Ethical Fund، Taurus Ethical Fund، اور Quantum Ethical Fund حلال (Shariah-compliant) مِیوچل فنڈز ہیں؟میں کچھ کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہوں تو میں کہاں چیک کروں کہ وہ کمپنیاں حلال اور شریعت کے مطابق ہیں؟ (اگر ممکن ہو تو مجھے کوئی ایپ بھی بتائیں)۔اگر ممکن ہو تو مجھے اصول بھی بتائیں کہ میں خود کیسے چیک کروں کہ کوئی کمپنی شریعت کے مطابق ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص اسٹاک ایکسچینج،کسی کمپنی کے ذریعے شیئر خریدتا اور فروخت کرتا ہے، یا کسی کمپنی میں انویسٹ کرتا ہے اور یہ سارا معاملہ شرعی اصولوں کے مطابق ہوتا ہے تو ایسی سرمایہ کاری جائز ہے اور اس سے حاصل ہونے والا منافع بھی حلال شمار ہوتا ہے۔ وہ شرائط یہ ہیں : 1 : کمپنی کا کام حلال ہو، یعنی اس کا کاروبار سود، جوا، شراب، حرام خوراک یا فحاشی وغیرہ پر مشتمل نہ ہو۔ 2 :کمپنی کے پاس حقیقی اثاثے ہوں، صرف کیش یا نقدی پر مشتمل کمپنی میں شیئر خریدنا درست نہیں، ورنہ فیس ویلیو (Face Value) کے برابر رقم کے ساتھ ہی خرید و فروخت جائز ہوگی۔ 3 : منافع فکس نہ ہو، ایک خاص مقرر رقم کا منافع طے کرنا سود ہے، صرف منافع کا فیصد (Profit % ) طے کرنا جائز ہے۔ 4 : نفع اور نقصان دونوں میں حصہ داری ہو، اگر صرف منافع لینا ہو اور نقصان نہ ہو تو یہ جائز نہیں۔ 5 : شیئر پر قبضہ ہونے کے بعد ہی بیچنا جائز ہے، یعنی آپ اس کے مالک بن جائیں اور اس کا نفع و نقصان آپ کے ذمے آئے، پھر آگے فروخت درست ہے۔ اگر یہ سب شرائط ان کمپنیوں میں موجود ہوں یا وہ مستند علماء کی شریعت بورڈ کی نگرانی میں چل رہی ہوں تو ان میں سرمایہ کاری جائز ہے، ورنہ جائز نہیں۔ ہماری تحقیق کے مطابق کوئی ایسی ایپ موجود نہیں، جس کے ذریعے سے کسی کمپنی کے شریعہ کمپلائنٹ ہونے کا یقینی پتہ لگایا جا سکے ۔

*القرآن الكريم:* *2:275* وأحل الله البيع و حرم الربا. *الصحيح المسلم:1161/3،الرقم: 1526،ط: دار احیاء التراث بیروت)* عن عبد الله بن عمر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: « ‌من ‌اشترى ‌طعاما، فلا يبعه حتى يستوفيه ويقبضه ». *مسند أحمد:(42/18، الرقم:11460،ط:مؤسسة الرسالة)* عن طارق بن شهاب، قال: أول من قدم الخطبة فقال أبو سعيد الخدري: أما هذا فقد قضى ما عليه، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " ‌من ‌رأى ‌منكم ‌منكرا، فليغيره بيده،فإن لم يستطع فبلسانه، فإن لم يستطع فبقلبه، وذلك أضعف الإيمان " .. *الهندية: (319/2،ط: دارالفکر)* "وأما شرط جوازها فکون رأس المال عیناً حاضراً أو غائباً عن مجلس العقد لکن مشاراً إلیه، والمساواة فی رأس المال لیست بشرط،ویجوز التفاضل فی الربح مع تساویهما فی رأس المال كذا في محيط السرخسي. *الشامية: (166/5،ط: دارالفکر)* "وفي الأشباه: كل قرض جر نفعاًحرام، فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن". *الموسوعة الفقهية:(290/1،ط:دارالسلاسل)* "الإجارة على المنافع المحرمة كالزنى والنوح والغناء والملاهي محرمة، وعقدها باطل لايستحق به أجرة . ولايجوز استئجار كاتب ليكتب له غناءً ونوحاً؛ لأنه انتفاع بمحرم ... ولايجوز الاستئجار على حمل الخمر لمن يشربها، ولا على حمل الخنزير.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کوئلے پر تیمم کرنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شیطان کو گالی دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز کے سجدے میں سجدۂ تلاوت کی نیت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اقالہ کی وضاحت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہرکےوفات کےبعدشوہرکی تصویردیکھنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقیم کی مسافر امام کی اقتداء کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بے دھیانی میں آیتِ سجدہ سننے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عذر کی بنا پر عصر کی نماز مثل اول کے بعد پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کرایہ دار کا دکان آگے کسی اور کو کرایہ پر دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانی کے نقصان دہ ہونے کی صورت میں تیمم کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اہل بیت کے واسطہ سے دعا مانگنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تراویح میں درود اور تشہد پڑھنے کا حکم