معاملات / مالی معاوضات /

حق دار کے فوت ہونے کے بعد اس کا حق لوٹانے کا حکم

فتوی نمبر : 3138 0000-00-00 23 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

ایک شخص نے اپنے مسلمان پڑوسی کے ساتھ باہمی رضامندی سے زمین کا تبادلہ کیا، دونوں نے حد بندی بھی کر دی اور نشان بھی لگا دیے۔ بعد میں اس شخص نے شرارتا جان بوجھ کر وہ نشانات آگے کر دیے، جس کی وجہ سے اس کی زمین ناجائز طور پر بڑھ گئی، اب اسے اپنی اس غلطی پر سخت ندامت اور احساسِ گناہ ہے، لیکن جس شخص کی زمین تھی وہ وفات پا چکا ہے، البتہ اس کا ایک بیٹا موجود ہے جو وارث ہے۔ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں: 1. اس شخص پر شرعاً کیا لازم ہے؟ 2. کیا اسے اصل حد بندی بحال کرنی چاہیے؟ 3. اگر ممکن نہ ہو تو کیا وارث (بیٹے) کو حقیقت بتا کر اس کا حق واپس کرنا ضروری ہے؟ 4. اگر وہ معاف کر دے تو کیا ذمہ داری ختم ہو جائے گی؟ جزاکم اللہ خیراً۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ کسی بھی انسان کا حق مارنا ناجائز اور حرام ہے، اگر کسی شخص نے کسی کا حق، ناحق لیا ہو تو اس پر صرف توبہ و استغفار کرنا کافی نہیں، بلکہ صاحبِ حق کا حق واپس کرنا بھی لازم ہے۔ پوچھی گئی صورت میں چونکہ زمین کے اصل مالک کا انتقال ہو چکا ہے اور اس کے وارث موجود ہیں، اس لیے ناجائز طور پر قبضہ کی گئی زمین اس کے شرعی ورثاء کے حوالے کرنا ضروری ہے، البتہ اگر ورثاء اپنی خوشی اور رضامندی سے اس حق کو معاف کر دیں تو معاف کرنا معتبر ہوگا اور زمین واپس کرنا لازم نہیں رہے گا۔

مرقاة المفاتيح: (7/ 3057،ط:دار الفكر) 4877 - وعن أنس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " «إن من كفارة الغيبة أن تستغفر لمن اغتبته، تقول: اللهم اغفر لنا وله»..... وقال النووي: رأيت في فتاوى الطحاوي أنه يكفي الندم والاستغفار في الغيبة وإن بلغت، فالطريق أن يأتي المغتاب ويستحل منه فإن تعذر لموته أو لغيبته البعيدة استغفر الله تعالى." الشامية:(291/2،ط:دارالفكر) لأن المغصوب ان علمت اصحابه أو ورثتهم وجب رده عليهم والا وجب التصدق به.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جائے نماز پر محمد نام لکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرائی چکن بروسٹ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا امام کے پیچھے التحیات،درود اور دعا پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقد بیع میں شرط فاسد لگانے سے بیع کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کی قضا کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آتش بازی دیکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واقف کا مسجد میں لوگوں کو نماز پڑھنے سے روکنا اور امام کے تقرر میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاقدین سے دلالی کی اجرت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نہر میں نجاست گرنے کی صورت میں وضو یا غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیرمسلم کو مکان کرایہ پر دینا