معاملات / مالی معاوضات /

شراکت دار کا مشترکہ کاروبار کے لیے مارکیٹ سے سامان کی قیمت کم کروا کر بقیہ پیسے اپنے پاس رکھنے کا حکم

فتوی نمبر : 3118 0000-00-00 23 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

سوال: دو افراد آپس میں کاروباری شریک ہیں، ان میں سے ایک شخص کاروبار کو اچھی طرح جانتا ہے، جبکہ دوسرا نیا ہے، جو شریک کاروبار کا تجربہ رکھتا ہے، وہ جب مارکیٹ سے سامان خریدنے جاتا ہے تو اپنے ذاتی تعلقات اور جان پہچان کی وجہ سے وہی چیز کم قیمت میں حاصل کر لیتا ہے۔ مثلاً کسی چیز کی عام مارکیٹ قیمت دو روپے ہے، لیکن اس کے تعلقات کی وجہ سے دکاندار اسے ڈیڑھ روپے میں دے دیتا ہے، جبکہ دوسرا شریک یا کوئی عام شخص جائے تو وہی چیز دو روپے میں ملتی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اس طرح تعلقات کی وجہ سے حاصل ہونے والی پچاس پیسے کی رعایت کیا صرف اسی شریک کا حق ہوگی یا چونکہ خریداری شراکت کے کاروبار کے لیے کی گئی ہے، اس لیے اس رعایت میں دوسرا شریک بھی شریک ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شراکت میں دونوں شرکاء نفع و نقصان میں شریک ہوتے ہیں، نیز دونوں شرکاء ایک دوسرے کے وکیل بھی ہوتے ہیں، لہٰذا خرید و فروخت کے معاملات میں ہر شریک دوسرے شریک کی طرف سے وکیل کی حیثیت رکھتا ہے، نیز مشترکہ مال میں سے کوئی شریک اپنی ہی مشترکہ دکان کو کوئی چیز فروخت نہیں کر سکتا، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر ایک شریک اپنے تعلقات کی بنا پر مارکیٹ سے کوئی چیز عام قیمت سے کم قیمت پر خریدتا ہے تو اس خریداری میں ملنے والی رعایت مشترکہ کاروبار کا نفع شمار ہوگی، جس میں دونوں شرکاء اپنے طے شدہ تناسب کے مطابق شریک ہوں گے۔ اسی طرح چونکہ مذکورہ شریک دوسرے شریک کی طرف سے وکیل بھی ہے، اس لیے موکل کی اجازت کے بغیر خریداری میں حاصل ہونے والی رعایت یا رقم اپنے پاس رکھنا جائز نہیں۔ مزید یہ کہ اگر مذکور شریک مارکیٹ سے چیز سستی خرید کر اسی مشترکہ دکان کو فروخت کرے تو اس میں یہ خرابی بھی لازم آئے گی کہ ایک ہی شخص بائع (بیچنے والا) اور مشتری(خریدنے والا) دونوں بن رہا ہے، جبکہ ایک شخص کا ایک ہی معاملے میں بائع اور مشتری بننا درست نہیں۔

الهندية: (2/ 320،ط:دارالفکر) فإن عملا وربحا فالربح على ما شرطا، وإن خسرا فالخسران على قدر رأس مالهما، كذا في محيط السرخسي. العقود الدرية: (1/ 93،ط:دار المعرفة) كأحد الشريكين إذا استربح من مال مشترك لنفسه فقط ويكون ربح نصيبها كسبا خبيثا. درر الحكام في شرح مجلة الأحكام: (98/1، ط: دار الجیل) لا يجوز لأحد أن يأخذ مال أحد بلا سبب شرعي هذه القاعدة مأخوذة من المجامع وقد ورد في الحديث الشريف «لا يحل لأحد أن يأخذ متاع أخيه لاعبا ولا جادا فإن أخذه فليرده» فإذا أخذ أحد مال الآخر بدون قصد السرقة هازلا معه أو مختبرا مبلغ غضبه فيكون قد ارتكب الفعل المحرم شرعا.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جائے نماز پر محمد نام لکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرائی چکن بروسٹ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا امام کے پیچھے التحیات،درود اور دعا پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقد بیع میں شرط فاسد لگانے سے بیع کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کی قضا کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آتش بازی دیکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واقف کا مسجد میں لوگوں کو نماز پڑھنے سے روکنا اور امام کے تقرر میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاقدین سے دلالی کی اجرت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نہر میں نجاست گرنے کی صورت میں وضو یا غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیرمسلم کو مکان کرایہ پر دینا