کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے ایک عورت سے نکاح کیا، نکاح کی ٹھیک پانچ ماہ آٹھ دن بعد اس عورت کے ہاں لڑکی پیدا ہوئی۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ بچی زید کی ہے؟ اور کیا زید کا نکاح درست ہوا یا نہیں ؟
پوچھی گئی صورت میں اس پیدا ہونے والی بچی کا نسب زید سے ثابت نہیں ہوگا، البتہ زید کا اس عورت کے ساتھ نکاح درست ہے ۔
الهندية: (1/ 536، ط: دارالفكر) وإذا تزوج الرجل امرأة فجاءت بالولد لأقل من ستة أشهر منذ تزوجها لم يثبت نسبه. ايضا : (1/ 280، ط: دارالفكر) وقال أبو حنيفة ومحمد - رحمهما الله تعالى - يجوز أن يتزوج امرأة حاملا من الزنا ولا يطؤها حتى تضع.