گھریلو ضرورت کے لیے دودھ دینے والے جانوروں پر زکوۃ واجب ہے یا نہیں؟
جانوروں پر زکاۃ واجب ہونے کے لیے دو بنیادی شرائط کا پایا جانا ضروری ہے: 1) جانور نصاب کے برابر ہوں اور ان پر مکمل قمری سال گزر جائے۔ 2) جانور سائمہ ہوں، سائمہ وہ جانور ہیں جو سال کا زیادہ تر حصہ چراگاہوں میں مفت چرتے ہوں ، مالک کو ان کے چارے کا انتظام نہ کرنا پڑے، نیز انہیں دودھ حاصل کرنے، نسل بڑھانے یا افزائش و پرورش کے لیے رکھا گیا ہو، البتہ جو جانور زیادہ تر خریدے ہوئے چارے پر پالے جائیں یا گوشت، سواری، کھیتی باڑی یا دیگر کاموں کے لیے رکھے جائیں، ان پر زکاۃ واجب نہیں ہوتی۔
الدرالمختار:(274/2،ط: دارالفكر) باب السائمة (هي) الراعية، وشرعا (المكتفية بالرعي) المباح، ذكره الشمني (في أكثر العام لقصد الدر والنسل) ذكره الزيلعي، وزاد في المحيط (والزيادة والسمن) ليعم الذكور فقط. البحر الرائق:(229/2،ط:دار الكتاب الإسلامي) بأن ما كان للحمل والركوب فإنه لا شيء فيه.