عبادات / جنائز / بدعات جنائز

حاملہ عورت کا میت کو دیکھنے سے متعلق غلط فہمی

فتوی نمبر : 2729 0000-00-00 13 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم مفتی صاحب! اگر کوئی عورت حاملہ ہو تو کیا وہ اپنے کسی قریبی عزیز کی میت دیکھنے جا سکتی ہے؟ کیا غسل دی جانے والی میت کو دیکھنا جائز ہے یا یہ بدعت ہے؟ نیز کیا حاملہ عورت کے میت دیکھنے یا غسلِ میت کی جگہ پر جانے سے بچے پر کوئی منفی اثر پڑتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ حاملہ عورت میت کے گھر تعزیت کے لیے جا سکتی ہے، عوام میں جو یہ بات مشہور ہے کہ حاملہ عورت کے میت کے گھر جانے سے اسے یا اس کے ہونے والے بچے کو نقصان پہنچتا ہے، اس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں۔ یہ محض بدشگونی اور توہم پرستی ہے، جو شرعاً مذموم ہے، لہٰذا ایسے بے بنیاد عقائد سے اجتناب کرنا چاہیے۔

*صحيح البخاري: (رقم الحدیث:5707،ط:دار طوق النجاۃ)* وقال عفان حدثنا سليم بن حيان حدثنا سعيد بن ميناء قال سمعت أبا هريرة يقول قال رسول الله صلى الله عليه وسلم «لا عدوى ولا طيرة ولا هامة ولا صفر وفر من المجذوم كما تفر من الأسد. *فيض القدير: (3/ 32،ط:المكتبة التجارية الكبرى)* 2672 - (إن كان الشؤم) ضد اليمن مصدر تشاءمت وتيمنت قال الطيبي: واوه همزة خففت فصارت واوا ثم غلب عليها التخفيف ولم ينطق بها مهموزة (في شيء) من الأشياء المحسوسة حاصلا (ففي الدار والمرأة والفرس) يعني إن كان للشؤم وجود في شيء يكون في هذه الأشياء فإنها أقبل الأشياء له لكن لا وجود له فيها فلا وجود له أصلا ذكره عياض أي إن كان في شيء يكره ويخاف عاقبته ففي هذه الثلاث قال الطيبي: وعليه فالشؤم محمول على الكراهة التي سببها ما في الأشياء من مخالفة الشرع أو للطبع.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے لیے پانی گرم کرنے اور پیٹ پر چھری رکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے بال بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تجہیز وتکفین میں شریک رشتہ داروں کو کھانا کھلانا میت کے ورثا پر لازم نہیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبروں پر چراغاں کرنا اور موم بتی جلانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبر کو بوسہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کا چہرہ دیکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کو عمامہ باندھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کی تعزیت پر دور سے آئے ہوئے مہمانوں کو کھانا کھلانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبروں کو پختہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مومنین کے ارواح کا شب جمعہ کو اپنے اہل وعیال سے ملنے والی بات کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کا چالیسواں کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی رشتے دار کے انتظار کی وجہ سے نماز جنازہ میں تاخیر کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبر کو پکا کرنے،لائٹ اور سولرسسٹم لگانے اور ٹیپ ریکارڈ کے ذریعے تلاوت لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کو دیکھنے سے متعلق غلط فہمی