بدعات جنائز

میت کا چہرہ دیکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
419
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / جنائز / بدعات جنائز

میت کا چہرہ دیکھنے کا حکم

ہمارے ہاں لوگ نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد کافی دیر تک میت کو جنازہ گاہ میں رکھتے ہیں اور لوگ ترتیب سے آکر ان کا چہرہ دیکھتے ہیں اس کا شرعا کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ میت کا چہرہ دیکھنا، چاہے نمازِ جنازہ سے پہلے ہو یا بعد میں، بہرصورت جائز ہے، البتہ اس کی وجہ سے تدفین میں تاخیر کرنا اور اس کو باقاعدہ رسم بنا لینا یا میت کے چہرے کو باقاعدہ سنت، مستحب یا اجر وثواب والا عمل سمجھنا درست نہیں، اگر یہ خرابیاں پائی جائیں تو میت کا چہرہ دیکھنے، دکھانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

حوالہ جات

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح : (ص:604،ط:دار الكتب العلمية)*
«قوله: "‌وكذا ‌يستحب ‌الإسراع ‌بتجهيزه كله" أي من حين موته فلو جهز الميت صبيحة يوم الجمعة يكره تأخير الصلاة عليه ليصلي عليه الجمع العظيم بعد صلاة الجمعة ولو خافوا فوت الجمعة بسبب دفنه يؤخر الدفن اهـ»

*حاشية السندي على سنن ابن ماجه: (1/ 450،ط:دار الجيل)*
قوله: (لا تدرجوه) من الإدراج أي لا تدخلوه والحديث ‌يدل ‌على ‌أن ‌من ‌يريد ‌النظر ‌فلينظر ‌إليه قبل الإدراج فيؤخذ منه أن النظر بعد ذلك لا يحسن ويحتمل أنه قال ذلك لأن النظر بعده يحتاج إلى مؤنة الكشف.

*الفتاوى التارتارخانية:(78/3،ط:مكتبه زكريا)*
وفي اليتيمة:سألت يوسف بن محمد عمن يرفع الستر عن وجه الميت ليراه؟قال لا بأس به.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 419کی تصدیق کریں
15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کے لیے پانی گرم کرنے اور پیٹ پر چھری رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • میت کا چہرہ دیکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • میت کا چالیسواں کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات