عبادات / نماز /

استاد کا نابالغ بچوں کو نماز کی تعلیم دیتے وقت آگے سے گزرنا

فتوی نمبر : 2673 0000-00-00 12 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! کیا حال ہے خیریت سے ہیں ؟ اگر کوئی نابالغ بچوں کو بطورِ تعلیم نماز کی مشق کرواۓ اور ان سے نماز پڑھواۓ تو حالت مجبوری میں ان کے آگے سے بالغ آدمی گزر سکتا ہے ؟ کوئی گناہ تو نہیں ہوگا یا ان نابالغ بچوں کے سامنے سے گزرنے میں بھی وہی وعیدیں ہیں، جو بالغ آدمی کی نماز کے سامنے سے گزرنے میں ہیں ؟ براہ کرم جواب عنایت فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جس طرح بالغ نمازی کے آگے سے گزرنا جائز نہیں، اسی طرح جس بچے کی نماز شرعی آداب و شرائط کے مطابق ہو، اس کے سامنے سے گزرنا بھی جائز نہیں، کیونکہ شریعت میں اس کی نماز معتبر ہے، اگرچہ اس کی نماز نفل ہے، البتہ اگر بچہ نماز کے احکام و شرائط کا خیال نہ رکھتا ہو اور صرف ظاہری حرکات کر رہا ہو تو اس کے سامنے سے گزرنے میں حرج نہیں، لہذا پوچھی گئی صورت میں استاد کو چاہیے کہ وہ نابالغ بچوں کو نماز کی تعلیم دیتے وقت آگے سے نہ گزرے، بلکہ کوئی اور طریقہ اختیار کیا جائے، تاہم مجبوری کی صورت میں نمازی کے سامنے سے گزرنے کی گنجائش ہے، لیکن حتی الامکان اس سے بچنے کی کوشش کی جائے اور اگر گزرنا ضروری ہو تو کسی چیز یا شخص کو سترہ بنا کر گزرنا بہتر ہے۔

*صحيح البخاري:(108/1،رقم الحديث:510،ط:دار طوق النجاة)* حدثنا عبد الله بن يوسف قال: أخبرنا مالك، عن أبي النضر مولى عمر بن عبيد الله، عن بسر بن سعيد: «أن زيد بن خالد أرسله إلى أبي جهيم، يسأله: ماذا سمع من رسول الله ﷺ في المار بين يدي المصلي؟ فقال أبو جهيم: قال رسول الله ﷺ: لو يعلم المار بين يدي المصلي ماذا عليه، لكان أن يقف أربعين خيرا له من أن يمر بين يديه. قال أبو النضر: لا أدري، أقال أربعين يوما، أو شهرا، أو سنة». *عمدة القاري:(180/2،ط:دار الفكر)* التاسع: فيه أن صلاة الصبي صحيحة. *بدائع الصنائع:(259/1،ط:دارالكتب العلمية)* فمن لم يكن من أهل الوجوب كالصبي والمجنون فصلاة الصبي تكون تطوعا. *فتاوی محمودیہ: (6: 522، 523)،ط: ادارة الفاروق)* "سوال: نا بالغ بچے اگر نماز پڑھ رہے ہوں تو ان کے سامنے سے مرور جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر وہ نماز کے ارکان زشرائط سے بخوبی واقف ہو ں اورطفل لا یعقل نہ ہوں بلکہ طفل یعقل ہوں اورمراہق ہوں تو کیا حکم ہے؟ الجواب حامدا ومصلیًّا: صفوفِ متقدمہ میں جاکر قیام کرنے کے لئے اس مرور کی ضرورت پیش آئے تو اجازت ہے، بلا ضرورت ان کے سامنے کوبھی مرور نہ کیا جاوے؛ ان کی نماز بھی شرعًا نماز ہے،اگر چہ وہ سات سال کے ہوں"۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض دے کر نفع وصول کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاشوراء کے دن کی طرف منسوب انبیاء علیہم السلام کے واقعات کی حقیقت*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نفل نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہونے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
استاد کا نابالغ بچوں کو نماز کی تعلیم دیتے وقت آگے سے گزرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گاڑی میں الٹی کرنے کی وجہ سے الٹی کرنے والے سے دھلائی کا خرچہ اور ایک دن کی دیہاڑی لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جسم پر وائٹویا ناخن پالش لگے ہونے کی صورت میں وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امتحان میں نقل کرانے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"لَيَقُولُنَّ ‌اللهُ" کی جگہ "لَيَقُولُنَّ ‌اللهَ"پڑھ لینے كا حكم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فاسٹ فوڈ کے آڈر لے جانے پر اجرت لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا