مفتی صاحب ! مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز ایک وقت میں ادا کی جاتی ہے، پوچھنا یہ ہے کہ یہ جمع بین الصلاتین تمام حاجیوں کے لیے لازم ہے ؟اور یہ جمع بین الصلاتین مغرب کے وقت میں کیا جائے گا یا عشاء میں ؟
واضح رہے کہ دوران حج مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز کو عشاء کے وقت میں جمع کرنا تمام حجاج پرلازم ہے ۔
الشامية : (2/ 509، ط: دارالفكر) حتى لو وصل إلى مزدلفة قبل العشاء لم يصل المغرب حتى يدخل وقت العشاء. الهندية: (1/ 230، ط: دارالفكر) فإذا دخل وقت العشاء يؤذن المؤذن ويقيم فيصلي الإمام بهم صلاة المغرب في وقت صلاة العشاء ثم يصلي بهم صلاة العشاء بأذان، وإقامة واحدة في قول أصحابنا الثلاثة كذا في البدائع.