عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

جو بہن میراث میں خوشی سے اپنا حصہ تقسیم سے پہلے چھوڑے اس پر حج کی فرضیت

فتوی نمبر : 1601 0000-00-00 93 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

اگر کوئی شادی شدہ عورت اپنے والد کی وراثت میں اپنے بھائیوں سے اپنا حصہ اپنی خوشی سے نہیں لیتی، یعنی کہتی ہے کہ میں اپنا حق نہیں مانگتی تو کیا ایسی عورت پر حج فرض ہے یا نہیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ وراثت کی تقسیم سے پہلے کسی وارث کا اپنے شرعی حصے سے بلا عوض دست بردار ہونا شرعاً معتبر نہیں، البتہ تقسیم کے بعد جب ہر وارث اپنے حصے پر قبضہ کر لے تو وہ اپنا حصہ کسی ایک کو یا سب کو دینا چاہے تو یہ درست ہے، لہٰذا اگر بہن نے تقسیم سے پہلے اپنا حصہ چھوڑا تھا تو وہ شرعاً باطل ہے، بھائیوں پر لازم ہے کہ بہن کو ان کا مکمل شرعی حصہ ادا کریں، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اس عورت کا حق بھائیوں کے ذمے ابھی بھی باقی ہے، لہذا بھائیوں کو چاہیے کہ وہ بہن کا حق اس کو ادا کریں، اس کے بعد اگر وہ کسی کو دینا چاہے تو اسے اختیار ہے۔ نیز واضح رہے کہ حج اس عاقل، بالغ اور مسلمان پر فرض ہوتا ہے جس کے پاس اپنی اور اپنے اہل و عیال کی ضروریاتِ زندگی کے اخراجات پورے کرنے کے بعد اتنی زائد رقم ہو، جس سے حج کے سفر، رہائش اور کھانے پینے کے اخراجات ادا ہوسکیں، لہذا اگر اس عورت کے پاس اتنا مال ہو کہ جس سے وہ حج کر سکے اور ساتھ جانے کے لیے محرم بھی میسر ہو تو اس پر حج فرض ہے، ورنہ نہیں۔

الأشباه والنظائر:(272/1،ط:دار الكتب العلمية) لو قال الوارث: تركت حقي لم يبطل حقه؛ إذ الملك لا يبطل بالترك، والحق يبطل به حتى لو أن أحدا من الغانمين قال قبل القسمة: تركت حقي بطل حقه. البناية شرح الهداية:(138/4،ط:دار الكتب العلمية) قال م: (الحج واجب على الأحرار البالغين العقلاء الأصحاء إذا قدروا على الزاد والراحلة فاضلا عن المسكن، وما لا بد منه، وعن نفقة عياله إلى حين عوده، وكان الطريق آمنا) ش: هذا كله عبارة القدوري بعينها ذكرها المصنف ثم شرحها كلمة كلمة، وذكر الشراح كلهم أن المصنف ذكرها بلفظ الجمع، فقال: على الأحرار البالغين العقلاء الأصحاء. فتح القدير للكمال ابن همام:(410/2،ط:دار الفكر) (قوله إذا قدروا على الزاد) بنفقة وسط لا إسراف فيها ولا تقتير (والراحلة) أي بطريق الملك أو الإجارة دون الإعارة، والإباحة في الوقت الذي قدمنا ذكره. ولو وهب له مال ليحج به لا يجب عليه قبوله سواء كان الواهب ممن تعتبر منته كالأجانب، أو لا تعتبر كالأبوين والمولودين، وأصله أن القدرة بالملك هي الأصل في توجيه الخطاب فقبل الملك لما به الاستطاعة لا يتعلق به (قوله فاضلا) حال من كل واحد من الزاد والراحلة (عن المسكن وما لا بد منه) يعني من غيره كفرسه وسلاحه وثيابه.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
منیٰ ،مزدلفہ اور عرفات میں قصر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طوافِ زیارت کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طواف کے چکروں کی تعداد میں شبہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سرکاری حج اسکیم میں نام نہ آنے کے باوجود حج کی فرضیت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حج و عمرہ کے دوران نماز کے قصر و اتمام کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حکومتی اجازت کے بغیر حج کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حج یا عمرہ پر جانے والے کے لیے مسجد نبوی میں چالیس نمازیں پڑھنے والی روایت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حرام مال سے حج وعمرہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاجی کا اپنے ہوٹل میں حلق کروانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر قانونی طریقے سے حج کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
یف شخص کا کسی دوسرے کو اپنی طرف سے حج کے لیے بھیجنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا اپنے رضاعی باپ کے ساتھ حج کے لیے جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حج ادا کرنے سے فوت شدہ نمازیں اور روزے معاف نہیں ہوتے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حج کی شرعی حیثیت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طواف زیارت بغیر وضو کے کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غروب آفتاب سے تھوڑی دیر پہلے میدان عرفات پہنچنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غروب آفتاب سے تھوڑی دیر پہلے میدان عرفات پہنچنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمی نہ کرنے کی صورت میں حج کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باوجود وسعت کے حج میں تاخیر کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حج سے واپسی پر دعوت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نابالغ بچہ حج کرے تو بلوغت کے بعد حج کی فرضیت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حجر اسود کا استلام ترک کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خواجہ سرا کےحج کرنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمرات کی جگہ شیطان کے بندھے ہوئے ہونے کا تصور
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جو بہن میراث میں خوشی سے اپنا حصہ تقسیم سے پہلے چھوڑے اس پر حج کی فرضیت