قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / تحقیق و تخریج حدیث

عورت کے پسلی سے پیدا ہونے کا مفہوم

فتوی نمبر : 1632 0000-00-00 96 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

حدیث مبارکہ میں ہے کہ حضرت آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بائیں پسلی سے اللہ ربّ العزّت نے حضرت حوّا علیہا السلام کو پیدا فرمایا۔ اب سوال یہ ہے کہ عورت کو بائیں پسلی سے پیدا کرنے میں کیا راز اور حکمت پوشیدہ ہے؟ براہِ کرم اس کی وضاحت فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ اُس نے ایک جان سے انسانیت کی ابتدا کی اور اسی سے اس کی جوڑی پیدا کی (سورۃ النساء: 1)۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں نے عورت کی تخلیق کی تفصیل بیان نہیں کی، البتہ بعض احادیث میں عورت کے “پسلی سے پیدا ہونے” کا ذکر آیا ہے۔ اس کا لازمی معنی یہ نہیں کہ عورت واقعی پسلی سے پیدا ہوئی، بلکہ عربی زبان کے محاورے میں یہ ایک تشبیہ ہے جو فطرت اور مزاج کی کیفیت کو بیان کرتی ہے۔ جیسے اردو میں کہا جاتا ہے کہ “فلاں شخص سخت ہڈی کا بنا ہے”، اس سے مراد اس کا مزاج ہوتا ہے نہ کہ اصل مادّہ۔ اسی طرح حدیث میں عورت کے ٹیڑھے پن سے مراد اس کی وہ فطری نزاکت اور نرمی ہے جو اُس کی شخصیت کا حسن ہے، حدیث کے اس حصے میں عورت کی فطرت کو واضح کرتے ہوئے بتایا گیا کہ عورت مرد کے مزاج پر مکمل طور پر ”فٹ“ نہیں بیٹھ سکتی، کیونکہ اللہ نے دونوں کو مختلف خصوصیات کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ اس حدیثِ میں عورت کے ”پسلی کی طرح ہونے“ کا مقصد کوئی جسمانی حقیقت بیان کرنا نہیں، بلکہ مرد کو یہ سمجھانا ہے کہ عورت کی فطرت نرمی، جذبات اور لطافت پر مبنی ہے، مرد اگر اسے زبردستی اپنی توقعات کے مطابق بدلنا چاہے گا تو نہ وہ کامیاب ہوگا اور نہ ہی گھر کا سکون برقرار رہے گا،مرد اکثر یہ خیال کرتا ہے کہ شاید اس کی بیوی میں کوئی خاص کمی ہے اور دوسری عورتیں بہتر ہوں گی، لیکن حدیث واضح کرتی ہے کہ عورت جہاں بھی ہوگی، اپنے مخصوص فطری مزاج کے ساتھ ہوگی، اس لیے عقلمند اور بہترین شخص وہ ہے عورت کے ساتھ صبر و تحمل، نرمی اور حکمت سے پیش آئے، اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اچھا ہو“

*صحيح مسلم:(179/4،رقم الحديث:62-(1468)،ط: دار طوق النجاة)* وحدثنا أبو بكر بن أبي شيبة ، حدثنا حسين بن علي ، عن زائدة ، عن ميسرة ، عن أبي حازم ، عن أبي هريرة : عن النبي ﷺ قال: «من كان يؤمن بالله واليوم الآخر، فإذا شهد أمرا فليتكلم بخير أو ليسكت، واستوصوا بالنساء، فإن المرأة خلقت من ضلع، وإن أعوج شيء في الضلع أعلاه إن ذهبت تقيمه كسرته، وإن تركته لم يزل أعوج، استوصوا بالنساء خيرا ». *فتح المنعم شرح صحيح مسلم:(45/6،ط:دار الشروق)* وفي الرواية الثالثة «إن المرأة خلقت من ضلع» والكلام على التشبيه أيضا، والأصل خلقت من طبيعة معوجة كالضلع، ففي الكلام استعارة، بحذف المشبه ووجه الشبه والأداة، واستعير لفظ المشبه به للمشبه، على سبيل الاستعارة التصريحية الأصلية، وقيل: أراد من هذه الرواية أول النساء «حواء» فقد أخرج ابن إسحق في «المبتدأ» عن ابن عباس «أن حواء خلقت من ضلع آدم الأيسر، وهو نائم قبل أن يدخل الجنة» أي فدخلاها سويا، وقيل: في الجنة. وكذا أخرجه ابن أبي حاتم وغيره من حديث مجاهد، قال الحافظ ابن حجر: وأغرب النووي فعزاه للفقهاء أو بعضهم. اهـ والحقيقة أن هذا القول مصدره بعض الآثار عن ابن عباس ومجاهد، وليس للفقهاء به صلة.فلفظ الضلع على هذا على حقيقته، ويكون معنى خلقها من الضلع الحقيقي إخراجها منه عند أصل الخلقة كما تخرج النخلة من النواة، لكن يلزمه الإشارة إلى طبيعة النساء واعوجاجهن، وهو المقصود، فكأنه يقول: إن النساء في تصرفاتهن الاعوجاج لأن أصلهن حواء خلقت من عوج. *عمدة القاري:(166/20،ط:دار الفكر)* قوله: (واستوصوا) قال البيضاوي: الاستئصاء قبول الوصية والمعنى: أوصيكم بهن خيرا فاقبلوا وصيتي فيهن فإنهن خلقن من ضلع، واستعير الضلع للعوج أي: خلقن خلقا فيه اعوجاج فكأنهن خلقن من أصل معوج فلا يتهيأ الانتفاع بهن إلا بمداراتهن والصبر على اعوجاجهن. وقال الطيبي: الأظهر أن السين للطلب مبالغة أي: اطلبوا الوصية من أنفسكم في حقهن بخير، وقال الزمخشري: السين للمبالغة أي: يسألون أنفسهم الفتح عليهم، كالسين في استعجبت، ويجوز أن يكون من الخطاب العام أي: يستوصي بعضكم من بعض في حقهن.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاحِ متعہ کی شرعی حیثیت اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے منسوب حکم کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضرت آدم اور حواء علیہما السلام کے نکاح مہر کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سفر معراج سے متعلق روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیارسول اللہﷺپرجادوہواتھا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت جنت میں کس شوہر کے ساتھ ہوگی؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قیامت کے دن سورج سوا نیزے کے فاصلے پر ہونے کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صبح صادق کے بعد سو مرتبہ (سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم استغفراللہ) پڑھنے سےدنیا تمہارے پاس ذلیل ہوکر آئے گی۔۔۔الخ روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*’’جس نے تعویذلٹکایا، اس نے شرک کیا‘‘، حدیث کی تحقیق*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے پسلی سے پیدا ہونے کا مفہوم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عوج بن عنق نامی شخص کے واقعہ کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کبوتر بازی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خواب میں اللہ تعالی اور رسول اللہ ﷺ کا دیدار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
’’سبوح قدّوس ربّ الملائکۃ والرّوح‘‘ کی فضیلت سے متعلق حدیث کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھجور سے افطار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دریائے نیل کے نام عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے خط کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانچ نمازوں کی فضیلت سے متعلق روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑھیا کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کچرا پھینکنے کے واقعے کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حدیث ضعیف کی تعریف اور اس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قیامت کے دن قبر سے ستر مردے اٹھائے جائیں گے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جبریل علیہ السلام کاصحابی کی شکل میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا اپنے سر کے بالوں کو کوہان نما بنانے سے متعلق حدیث کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسواک پاس ہونے کی صورت میں ایکسیڈنٹ میں ہڈی کا نہ ٹوٹنے سے متعلق حدیث اور فرض ادا کرنے کے بعد جگہ بدل کرسنتیں اورنوافل پڑھنے سے متعلق حدیث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی شدہ کی ایک نماز کا ثواب ستائیس نمازوں کے برابر، روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے لیے روضہ اقدس کا دروازہ کھلنا اور غیبی آواز کا کہنا ’’ ادخلو الحبیب الی الحبیب‘‘کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دنیا میں کسی انسان کے لیے وقت کے رک جانے سے متعلق روایات کی تحقیق