معاملات / مالی معاوضات /

گاڑی قسطوں میں بیچنے کا حکم

فتوی نمبر : 1383 0000-00-00 62 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب میں ایک گاڑی قسطوں پر خریدنا چاہتا ہوں۔ ایک شخص کہتا ہے کہ وہ گاڑی نقد خرید لے گا، پھر وہی گاڑی مجھے ماہانہ قسطوں پر زیادہ قیمت کے ساتھ فروخت کرے گا۔ اگر سودا طے نہ ہو تو وہ گاڑی خود اپنے پاس رکھے گا، اور اگر طے ہوجائے تو وہ گاڑی میرے لیے نقد خرید کر قسطوں پر مجھے بیچ دے گا۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ صورت شرعاً جائز ہے یا اس میں سود (ربا) کا شبہ ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں اگر وہ شخص واقعی گاڑی اپنے نام پر نقد خرید کر اپنی ملکیت و قبضہ میں لے لیتا ہے اور اس کے بعد وہی گاڑی آپ کو قسطوں پر زیادہ قیمت کے ساتھ فروخت کرتا ہے تو ایسی بیع شرعاً جائز ہے۔ البتہ درج ذیل شرائط کا لحاظ ضروری ہے: (1) گاڑی پہلے اس شخص کی ملکیت و قبضہ میں آجائے، اس کے بعد ہی آپ کو فروخت کرے۔ (2) ایک وقت میں دو قیمتیں طے نہ ہوں، بلکہ بیع کے وقت قسطوں والی قیمت حتمی طور پر طے کی جائے۔ (3) تاخیرِ ادائیگی پر اضافی رقم یا جرمانے کی شرط نہ لگائی جائے۔ (4) معاملہ بیع کی بنیاد پر ہو، قرض یا سود کے عنوان سے نہ ہو۔ اگر یہ شرائط پوری ہوں تو یہ طریقہ شرعاً درست اور سود سے پاک ہے۔ لیکن اگر بیچنے والا محض کاغذی طور پر گاڑی خریدے اور ملکیت و قبضہ حاصل کیے بغیر آگے فروخت کرے،یا تاخیر پر اضافی رقم وصول کرے تو ایسا معاملہ حرام ہوگا۔

*سنن الترمذي:(513/2 ، رقم الحديث:1231، ط:دارالغرب الاسلامي)* حدثنا هناد، قال: حدثنا عبدة بن سليمان ، عن محمد بن عمرو، عن أبي سلمة ، عن أبي هريرة قال: «نهى رسول الله ﷺ عن بيعتين» في بيعة. "وقد فَسَّر بعض أہل العلم قالوا بیعتین في بیعة أن یقول: أبیعُک ہذا الثوب بنقد بعشرة وبنسیئة بعشرین، ولا یفارقہ علی أحد البیعتین فإذا فارقہ علی أحدہما، فلا بأس إذا کانت العقدة علی أحد منہما"․ *المبسوط للسرخسی: (13/8، ط: دار المعرفة)* "وإذا عقد العقد علی أنہ إلی أجل کذا بکذا وبالنقد بکذا، فہو فاسد،وہذا إذا افترقا علی ہذا، فإن کان یتراضیان بینہما ولم یتفرقا، حتی قاطَعہ علی ثمن معلوم، وأتما العقد علیہ جاز". *شرح المجلة: (رقم المادۃ:245 :227/1 ط:دار الجيل)* البیعُ مع تأجیل الثمن وتقسیطہ صحیح. *بحوث فی قضایا فقہیة معاصرة: (12/1، ط: دار العلوم کراتشی)* أما الأئمة الأربعة وجمہور الفقہاء والمحدثین فقد أجازوا البیع الموٴجل بأکثر من سعر النقد بشرط أن یبتّ العاقدان بأنہ بیع موٴجل بأجل معلوم بثمن متفق علیہ عند العقد.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصنف کی اجازت کے بغیر اس کی کتاب شائع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمعہ کی نماز کے ساتھ ظہر کےفرض پڑھنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ کے لیے عدت کے دوران پردہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیجیٹل تصاویر کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت سفر کے قضاء روزوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نابالغ بچوں کا مردوں کی صف میں کھڑا ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حرام مال سے خریدے گئے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ادارے میں حاضر ہونے کے باوجود Thumb machine میں حاضری نہ لگانے کی صورت میں تنخواہ کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمع قرآن کریم کی تفصیل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت قیام اورسجدے پر قادر نہ ہو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈراپ شپنگ کا حکم اور متبادل