معاملات / مالی معاوضات /

قرض نقدی کی شکل میں دے کر سونے کے حساب سے واپس وصول کرنا

فتوی نمبر : 1205 0000-00-00 109 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

ایک لڑکے نے اپنے ماں اور بہن کی موجودگی میں اپنے بہنوئی سے سونا لیا، بہنوئی سونا لے کر دکان گیا اور وہیں سونا بیچ کر لڑکے کو پانچ لاکھ روپے دیے تاکہ وہ اپنا ویزہ وغیرہ بنوائے، طے یہ ہوا کہ پانچ سال بعد جب وہ رقم واپس کرے گا تو اس وقت کے سونے کی قیمت کے حساب سے واپس کرے گا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ چونکہ لڑکے کے ہاتھ میں سونا نہیں آیا بلکہ نقد روپے دیے گئے تھے، اس لیے کیا واپسی میں اس وقت کے سونے کی قیمت دینا لازم ہوگا یا اتنے ہی روپے واپس کرے جتنے لیے تھے؟ اور اگر موجودہ سونے کی قیمت کے مطابق زیادہ رقم واپس کی گئی تو کیا یہ سود کے زمرے میں آئے گا یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قرض کے لیے ضروری ہے کہ جو چیز قرض دی جائے، واپسی کے وقت اسی کے مثل لوٹائی جائے اگر معاہدے کے تحت اس میں کمی یا زیادتی کی شرط رکھی جائے تو یہ سود (ربا) کے حکم میں آتا ہے جو کہ ناجائز اور حرام ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر کسی شخص نے دوسرے کو اپنا سونا بیچ کر پانچ لاکھ نقد رقم قرض دی ہے، تو واپسی میں اتنی ہی رقم (پانچ لاکھ روپے) واپس کرنا لازم ہوگا،البتہ اگر قرض لینے والا چاہے تو اپنی خوشی سے اس رقم کی مالیت کے بقدر سونا دے سکتا ہے۔ لیکن یہ شرط لگانا کہ قرض نقد دیا جا رہا ہے اور واپسی سونے کے حساب سے ہوگی ناجائز ہے، کیونکہ سونے کی قیمت میں کمی زیاتی ہوتی ہے جو سود کے زمرے میں آتی ہے۔

*سنن ابي داوود:(222/5،رقم الحديث 3333،ط:دار الرسالة العالمية)* حدثنا أحمد بن يونس، حدثنا زهير، حدثنا سماك، حدثني عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعودعن أبيه، قال: لعن رسول الله ﷺ آكل الربا وموكله وشاهده وكاتبه. *العناية شرح الهداية:(233/12،ط:دار الكتب العلمية)* وأخرج البيهقي أيضا من حديث إدريس بن يحيى عن عبد الله بن عياش حدثنا يزيد بن حبيب، عن أبي مرزوق النخعي عن فضالة بن عبيد أنه قال: كل قرض جر منفعة فهو وجه من وجوه الربا. *المحيط البرهاني:(126/7،ط:دار الكتب العلمية)* قال محمد في كتاب الصرف: إن أبا حنيفة كان يكره كل قرض جر منفعة قال الكرخي: هذا إذا كانت المنفعة مشروطة في العقد بأن أقرض عادلية صحاحًا أو ما أشبه ذلك، فإن لم تكن المنفعة مشروطة في العقد، فأعطاه المستقرض أجود مما عليه، فلا بأس به. *الشامية:(166/5،ط:دارالفكر)* وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن. (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به ويأتي تمامه (قوله فكره للمرتهن إلخ) الذي في رهن الأشباه يكره للمرتهن الانتفاع بالرهن إلا بإذن الراهن. *العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية: (279/1،ط:دار المعرفة)* (سئل) في رجل استقرض من آخر مبلغا من الدراهم وتصرف بها ثم غلا سعرها فهل عليه رد مثلها؟ (الجواب): نعم ولا ينظر إلى غلاء الدراهم ورخصها كما صرح به في المنح في فصل القرض مستمدا من مجمع الفتاوى.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مانع حمل ادویات استعمال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شکرین کے استعمال اور خریدوفروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا امام کے پیچھے التحیات،درود اور دعا پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی شخص کے پلاٹ کو اس کی اجازت کے بغیر کسی اور کو فروخت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کی قضا کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کے بعد سونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واقف کا مسجد میں لوگوں کو نماز پڑھنے سے روکنا اور امام کے تقرر میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض نقدی کی شکل میں دے کر سونے کے حساب سے واپس وصول کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نہر میں نجاست گرنے کی صورت میں وضو یا غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاشوراء کے دن کی طرف منسوب انبیاء علیہم السلام کے واقعات کی حقیقت*