نجاسات اور پاکی

فرش پر لگی ہوئ نجاست کو پاک کرنےکاطریقہ

فتوی نمبر :
955
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

فرش پر لگی ہوئ نجاست کو پاک کرنےکاطریقہ

مفتی صاحب !
اگر فرش پر بچہ بول وبراز کرلے تو فرش پاک کرنےکا کیا طریقہ ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہےکہ اگر بچہ فرش (ٹائل، سیمنٹ یا پتھر وغیرہ) پر بول یا براز کر دے تو اسے پاک کرنے کے دو طریقے ہیں:
1۔ اس جگہ پر پانی ڈال کر صاف کیا جائے، پھر کپڑے سے خشک کر لیا جائے، اس طرح تین مرتبہ کرنے سے وہ جگہ پاک ہو جائے گی۔
2۔اس جگہ پر اتنی وافر مقدار میں پانی ڈال دیا جائے کہ نجاست کا اثر (رنگ، بو یا ذائقہ) بالکل ختم ہو جائے، اور پھر جب وہ جگہ خشک ہو جائے تو بھی وہ پاک ہو جائے گی۔

حوالہ جات

*الهندية:(1/ 43،ط:دارالفکر)*
الأرض ‌إذا ‌تنجست ‌ببول واحتاج الناس إلى غسلها فإن كانت رخوة يصب الماء عليها ثلاثا فتطهر وإن كانت صلبة قالوا: يصب الماء عليها وتدلك ثم تنشف بصوف أو خرقة يفعل كذلك ثلاث مرات فتطهر وإن صب عليها ماء كثير حتى تفرقت النجاسة ولم يبق ريحها ولا لونها وتركت حتى جفت تطهر كذا في فتاوى قاضي خان.

*المحيط البرهاني:(1/ 200،ط:دار الكتب العلمية)*
وفي «الفتاوى» : ‌البول ‌إذا ‌أصاب ‌الأرض واحتيج إلى الغسل يصب الماء عليه عند ذلك وينشف ذلك … أو خرقة، فإذا فعل ذلك ثلاثاً طهر وإن لم يفعل كذلك، ولكن صب عليه ماءً كثيراً حتى عرف أنه زالت النجاسة، ولا يوجد في ذلك لون ولا ريح ثم تركه حتى تنشفه الأرض كان طاهراً.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
59
فتوی نمبر 955کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --