طلاق معلقہ

دوسرے شخص کے طلاق معلق کرنے کے جواب میں ٹھیک ہے کہنا

فتوی نمبر :
92
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / طلاق معلقہ

دوسرے شخص کے طلاق معلق کرنے کے جواب میں ٹھیک ہے کہنا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں بہنوئی اور سالے کا کاروبار کے کسی مسئلے میں الجھے بہنوئی نے غصے میں آ کر سالے سے کہا اگر آپ میرے گھر دوکان یا سامنے آئے تو مجھ پر آپکی بہن طلاق ہے سالے نے کہا ٹھیک ہے اور بہنوئی نے یہ بھی کہا اگر میں آپکے گھر دوکان یا سامنے آجاؤ تو تجھ پر بھی اپنی بیوی طلاق ہوگی سالے نے کہا ٹھیک ہے لیکن لفظ طلاق سالے نے ادا نہیں کیا صرف بہنوئی کے کلام پر ٹھیک کہا اب پوچھنا یہ ہے ھیکہ اگر بہنوئی اپنے کلام کے مطابق سالے کے گھر دوکان یا سامنے آئے یا سامنے آئے یا سالہ بہنوئی کے گھر دوکان یا سامنے آئے تو کیا بہنوئی کے کلام کے مطابق طلاق واقع ہوگی اگر طلاق واقع ہوتی ہے تو کونسی طلاق واقع ہوتی رجعی یا بائن اور طلاقیں واقع ہوسکتی ہے ہر بار آنا جانا کرے تو اور سالے نے لفظ طلاق نہیں کہا صرف اس کی باتوں کے جواب میں ٹھیک ہے کہا تشفی جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الجواب باسم ملہم الصواب

واضح رہے کہ جس طرح طلاق خود معلق کرنے سے معلق ہو جاتی ہے،اسی طرح دوسرے شخص کے معلق کرنے اور اس کی تائید کرنے سے بھی معلق ہو جاتی ہے۔
نیز جب ایک دفعہ شرط پائی جائے تو طلاق واقع ہونے کے ساتھ تعلیق بھی ختم ہو جاتی ہے۔
لہذا پوچھی گئی صورت میں طلاق معلق ہو گئی ،اس لیے اس کے آپ کی دکان کے سامنے آنے پر ایک طلاق رجعی واقع ہو جائے گی،اس کے بعد وہ جتنی دفعہ بھی آپ کی دکان کے سامنے آ جائے طلاق واقع نہ ہوگی،کیونکہ ایک دفعہ شرط پائے جانے کے بعد تعلیق ختم ہو گئی ۔

حوالہ جات

دلائل:

الشامیۃ: (3/ 355،ط:دارالفکر)
(قوله وتنحل اليمين إلخ) لا تكرار بين هذه وبين قوله فيما سبق وفيها تنحل اليمين إذا وجد الشرط مرة لأن المقصود هناك الانحلال بمرة في غير كلما وهنا ‌مجرد ‌الانحلال.

الهداية في شرح بداية المبتدي:(1/ 197،ط:دارالتراث العربی)
«وهذا عندنا فإن كل عقد ‌صدر ‌من ‌الفضولي ‌وله ‌مجيز انعقد موقوفا على الإجازة.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ،کراچی

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 92کی تصدیق کریں
26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشت زنی کے ساتھ طلاق معلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر بکر کے گھر گئی تو تجھے طلاق کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • دوسرے شخص کے طلاق معلق کرنے کے جواب میں ٹھیک ہے کہنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو شرط کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو گھر میں رات گزارنے کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر میں دوبارہ جوا کھیلوں تو بیوی میرے نکاح میں نہ رہے، مجھ پر حرام ہو‘‘کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کاواقع ہوناکسی جگہ کےساتھ خاص نہیں

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق کو شرط کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • طلاق معلق

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • "اگر آپ میرے گھر نہیں جاؤ گی تو میں تجھے چھوڑ دوں گا۔" کے الفاظ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • موبائل پر طلاق دینا

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • اگر آپ میرے گھر نہیں جاؤ گی تو میں تجھے چھوڑ دوں گا۔" کے الفاظ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • پانچ منٹ میں گھر سے نہ نکلی تو تجھے طلاق،طلاق،طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
  • ”اگر میں نے اس دوسری بیوی کے ساتھ تیسری شادی نہیں کی تو مجھ پر یہ دوسری بیوی طلاق ہوگی۔“کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق معلقہ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات