اگر سونا نصاب سے کم ہو اور کچھ مال(نقدی روپے) بھی ساتھ ہو تو کیا دونوں کو زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے ملایا جائے گا۔
واضح رہے کہ اگر کسی کے پاس ساڑھے سات تولہ سے کم سونا ہو، لیکن اس کے ساتھ کچھ اور مال (جیسے نقدی، چاندی یا مالِ تجارت) بھی موجود ہو تو ان سب کو ملایا جائے گا، اگر ان کی مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہوجائے تو اس پر زکوٰۃ واجب ہوگی۔
*الشامية:(303/2،ط:دارالفكر)*
(وقيمة العرض) للتجارة (تضم إلى الثمنين) لأن الكل للتجارة وضعا وجعلا (و) يضم (الذهب إلى الفضة) وعكسه بجامع الثمنية (قيمة) وقالا بالإجزاء، فلو له مائة درهم وعشرة دنانير قيمتها مائة وأربعون تجب ستة عنده وخمسة عندهما.
*بدائع الصنائع:(19/2،ط:دار الكتب العلمية)*
فأما إذا كان له الصنفان جميعا فإن لم يكن كل واحد منهما نصابا بأن كان له عشرة مثاقيل ومائة درهم فإنه يضم أحدهما إلى الآخر في حق تكميل النصاب عندنا.