زکوۃ و نصاب زکوۃ

پونے تین تولہ سونے اور پلاٹ پر زکوة کا حکم

فتوی نمبر :
296
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

پونے تین تولہ سونے اور پلاٹ پر زکوة کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ ایک شخص کا رہائشی مکان کے علاوہ ایک مکان اوردوخالی پلاٹ ہیں اور پونے تین تولہ سوناہے اس پر کتنی زکوٰۃ ہوگی۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

(۱) واضح رہے کہ اگر کسی کی ملکیت میں صرف سونا ہو، اس کے علاوہ نقدی، چاندی یا مالِ تجارت میں سے کچھ بھی نہ ہو تو سونے پر زکاۃ فرض ہونے کے لیے سونے کا ساڑھے سات تولہ ہونا شرعاً ضروری ہے، اس سے کم سونا ہو نے کی صورت میں اس پر زکاۃ واجب نہیں ہوتی،لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر کسی کے پاس صرف پونےتین تولہ سونا ہو اور کچھ بھی نقدی یا چاندی، یا مال تجارت نہ ہو تو ایسی صورت میں اس سونے پر زکاۃ واجب نہ ہوگی۔
(2.) واضح رہے کہ زکوٰۃ صرف اس پلاٹ پر واجب ہوتی ہے جو تجارت کی نیت سے خریدا جائے اور پھروہ نیت برقرار بھی رہے،لہذا پوچھی گئی صورت میں مکان اور پلاٹ اگر تجارت کی نیت سے خریدے گئے، نیت برقرار بھی ہے اور اس پلاٹ یا مکان کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہے تو سال گزرنے پر زکوۃ لازم ہوگی، لیکن اگر مکان اور پلاٹ تجارت کی نیت سے نہیں خریدے یا خریدنے کے بعد اب تجارت کی نیت نہیں رہی تو اس پر زکوۃ لازم نہیں ۔

حوالہ جات

حاشية ابن عابدين:(295/2،ط: دار الفكر )*
(قوله: عشرون مثقالا) فما دون ذلك لا زكاة فيه ولو كان نقصانا يسيرا يدخل بين الوزنين؛ لأنه وقع الشك في كمال النصاب فلا حكم بكماله مع الشك بحر عن البدائع.

*الھندیة:(172/1،ط: دار الفكر )*
(ومنها فراغ المال) عن حاجته الأصلية فليس في دور السكنى وثياب البدن وأثاث المنازل ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة.

*الدرالمختار:(126/1،ط: دار الفكر )*
(وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام) ... (فارغ عن دين له مطالب من جهة العباد) ... (و) فارغ (عن حاجته الأصلية) لأن المشغول بها كالمعدوم ... (نام ولو تقديرا) بالقدرة على الاستنماء ولو بنائبه.

*ایضاً:(267/ 2)*
(وشرطه) أي شرط افتراض أدائها (حولان الحول) وهو في ملكه .... (‌أو ‌نية ‌التجارة) ‌في ‌العروض، إما صريحا ولا بد من مقارنتها لعقد التجارة كما سيجيء، أو دلالة بأن يشتري عينا بعرض التجارة۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 296کی تصدیق کریں
25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک تولہ سونے پر زکاۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • زکاۃ کا مال چوری ہو جائے تو زکاۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • بی سی (کمیٹی) میں زکوٰۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • قربانی اور زکوۃ کے نصاب میں فرق

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • کرایہ کے بلڈنگ پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • جس کی رقم قرضوں میں پھنسی ہو اس کا زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • زیورات بیٹیوں کے نام کرنے سے زکوة کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • ضرورت کی چیزوں پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • اشیاء ضرورت پرزکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • پونے تین تولہ سونے اور پلاٹ پر زکوة کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • صاحب نصاب بیوہ کو زکوٰۃ دینا

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • اشیاء ضرورت پرزکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • نصاب سے کم مال پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • زکاۃ کی فرضیت میں سال کا اعتبار

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • سونا نصاب سے کم ہو، لیکن کچھ اور مال بھی ہو تو زکوٰۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • ایک تولہ سے کم سونے پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • کرایہ کے بلڈنگ پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • صدقہ فطر اور زکوۃ کا نصاب

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • مہتمم کا حیلہ تملیک کرنا

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • کرایہ پر دینے کی نیت سے مارکیٹ کے لیے خریدے گئے پلاٹ پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • نفع کی نیت سے خریدے گئے پلاٹ پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • رہائش کی نیت سے خریدے گئے گھر پر زکوٰۃ

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • ایک تولہ سونے اور کچھ نقدی پر زکوٰۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات