/ /

جس شخص کو پیشاب کے قطروں کی بیماری ہو اس کے معذور ہونے اور امامت کا حکم

فتوی نمبر : 84 0000-00-00 109 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتیان کرام اپ کی خیریت مطلوب ہے حضرت پوچھنا یہ ہے کہ کسی ادمی کو پیشاب کے قطرے اتے ہوں کبھی اتے ہوں کبھی نہیں اتے تو کیا ایسا شخص نماز میں امام بن سکتا ہے یعنی وہ لوگوں کو نماز پڑھا سکتا ہے تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں شکریہ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الجواب باسم ملہم الصواب واضح رہے کہ جس شخص کو وضو توڑنے والی چیزوں (جیسے: پیشاب، ریح، خون کا بہنا یا پیٹ کا جاری ہونا) میں سے کوئی مستقل عارضہ لاحق ہو اور وہ ایک فرض نماز کے پورے وقت میں اتنی مہلت بھی نہ پاتا ہو کہ وضو کرکے بغیر عذر کے کم از کم فرض نماز ادا کر سکے تو شرعاً ایسا شخص معذور کہلاتا ہے اور معذور شخص غیر معذور افراد کی امامت نہیں کروا سکتا۔ لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر پیشاب کے اس قدر قطرے آتے ہوں کہ وہ کسی بھی وقت فرض نماز پیشاب کے بعد قطرے نکلے بغیر مکمل نہیں کر سکتا تو وہ معذورِ شرعی ہے اور اس کی امامت جائز نہیں،لیکن اگر یہ قطرے وضو کے فوراً بعد یا کچھ دیر تک آتے ہیں اور اس کے بعد رک جاتے ہیں اور اس دوران نماز ادا کی جا سکتی ہے تو وہ معذور شرعی نہیں،ایسی صورت میں اس کی امامت درست ہے۔

دلائل: بدائع الصنائع:(1/ 139،المکتبة العلمیة) «ولا يصح اقتداء الصحيح بصاحب العذر الدائم؛ لأن تحريمة الإمام ما انعقدت للصلاة مع انقطاع الدم فلا يجوز البناء، ولأن الناقض للطهارة موجود، لكن لم يظهر في حق صاحب العذر للعذر، ولا عذر في حق المقتدي. حاشية ابن عابدين : (1/ 305،ط:دارالفکر) «وصاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه (أو ‌استطلاق ‌بطن ‌أو ‌انفلات ‌ريح أو استحاضة) أو بعينه رمد أو عمش أو غرب، وكذا كل ما يخرج بوجع ولو من أذن وثدي وسرة (إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة)بأن لا يجد في جميع وقتها زمنا يتوضأ ويصلي فيه خاليا عن الحدث. حاشية ابن عابدين : (1/ 578،ط:دارالفکر) «(وكذا لا يصح الاقتداء بمجنون مطبق أو متقطع في غير حالة إفاقته وسكران) أو معتوه ذكره الحلبي (ولا طاهر بمعذور) هذا. واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب دار الافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت) اورنگی ٹاؤن،کراچی
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اوور ٹائم اور اس کی تنخواہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
یونیورسل اسٹبلائزر خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا سجدہ سہو میں امام کے ساتھ سلام پھیرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز میں ایک لفظ کی جگہ دوسرا لفظ ادا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ویڈیو کال کے ذریعے خرید و فرخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : سنت مؤکدہ نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹھ کر اذان دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن خریدی ہوئی چیز تصویر کے مطابق نہ ہو تو کیا حکم ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھوٹے قرآن کریم کو جیب میں رکھ کر بیت الخلا جانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کاہر نماز کے لیے شلوار تبدیل کرنا اور اس کی ملازمت،کمائی اور اپنی کمائی سے حج اور عمرہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باریک کپڑوں میں نماز پڑھنا