قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / تحقیق و تخریج حدیث

بسم اللہ پڑھ کر دروازہ بند کرنے کے باوجود انسان سے گھر میں گناہ کیوں سرزد ہوتا ہے؟

فتوی نمبر : 3490 0000-00-00 2 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم محترم! سوال یہ ہے کہ جب بسم اللہ پڑھ کر دروازہ بند کرنے سے شیطان گھر میں داخل نہیں ہو سکتا تو پھر بھی بندہ گناہ کیسے کرتا ہے ؟ کتنے شیطان ایک انسان کے ساتھ ہوتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ حدیثِ مبارکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جس دروازے کو بسم اللہ پڑھ کر بند کیا جائے، اس میں شیطان داخل نہیں ہو سکتا، تاہم اس کے باوجود انسان سے گناہ سرزد ہونے کی دو بنیادی وجوہات ہو سکتی ہیں: 1۔ نفسِ امارہ: گناہ کا سبب صرف شیطان نہیں، بلکہ انسان کا اپنا نفسِ امارہ بھی ہے، جو اسے برائی، خواہشات اور گناہوں کی طرف مائل کرتا ہے، لہٰذا شیطان کی مداخلت نہ ہونے کے باوجود انسان اپنے نفس کی پیروی میں گناہ کر سکتا ہے۔ 2۔ قرین (ساتھی شیطان) ہر انسان کے ساتھ ایک شیطان مقرر ہوتا ہے، جسے قرین کہا جاتا ہے، جو زندگی بھر اس کے ساتھ رہتا اور اسے برائی کی طرف اکساتا ہے، لہٰذا دروازہ بسم اللہ پڑھ کر بند کرنے سے باہر کے شیاطین کا داخلہ تو رک جاتا ہے، لیکن انسان کا قرین اس کے ساتھ موجود رہتا ہے اور اسے گناہ پر اکساتا رہتا ہے۔

صحيح البخاري: (رقم الحدیث 3304،ط:دار الكتب العلمية) 3304 - حدثنا إسحاق: أخبرنا روح: أخبرنا ابن جريج قال: أخبرني عطاء: سمع جابر بن عبد الله رضي الله عنهما: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا كان جنح الليل أو أمسيتم فكفوا صبيانكم فإن الشياطين تنتشر حينئذ فإذا ذهب ساعة من الليل فحلوهم وأغلقوا الأبواب واذكروا اسم الله فإن الشيطان لا يفتح بابا مغلقا.» قال: وأخبرني عمرو بن دينار: سمع جابر بن عبد الله نحو ما أخبرني عطاء ولم يذكر: واذكروا اسم الله. صحيح مسلم: (8/ 139،ط:دار طوق النجاة ) 69 - (2814) حدثنا عثمان بن أبي شيبة، وإسحاق بن إبراهيم ، قال إسحاق: أخبرنا، وقال عثمان: حدثنا جرير ، عن منصور ، عن سالم بن أبي الجعد ، عن أبيه ، عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: « ما منكم من أحد إلا وقد وكل به قرينه من الجن. قالوا: وإياك يا رسول الله، قال: وإياي، إلا أن الله أعانني عليه فأسلم، فلا يأمرني إلا بخير . الشامية: (1/ 529،ط:دار الفكر) وفي البرهان أن ملائكة الليل غير ملائكة النهار، وأن إبليس مع ابن آدم بالنهار وولده بالليل. وفي صحيح مسلم «ما منكم من أحد إلا قد وكل الله به قرينه من الجن وقرينه من الملائكة، قالوا: وإياك يا رسول الله؟ قال: وإياي، ولكن الله أعانني عليه فأسلم.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاحِ متعہ کی شرعی حیثیت اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے منسوب حکم کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضرت آدم اور حواء علیہما السلام کے نکاح مہر کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سفر معراج سے متعلق روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیارسول اللہﷺپرجادوہواتھا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آپ ﷺ کے سفید بالوں کی تعداد
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہاتھ الٹے کر کے دعا مانگنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت جنت میں کس شوہر کے ساتھ ہوگی؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خالی پیٹ پانی پینے کی ممنوعیت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قیامت کے دن سورج سوا نیزے کے فاصلے پر ہونے کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بسم اللہ پڑھ کر دروازہ بند کرنے کے باوجود انسان سے گھر میں گناہ کیوں سرزد ہوتا ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صبح صادق کے بعد سو مرتبہ (سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم استغفراللہ) پڑھنے سےدنیا تمہارے پاس ذلیل ہوکر آئے گی۔۔۔الخ روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*’’جس نے تعویذلٹکایا، اس نے شرک کیا‘‘، حدیث کی تحقیق*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے پسلی سے پیدا ہونے کا مفہوم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عوج بن عنق نامی شخص کے واقعہ کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کبوتر بازی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خواب میں اللہ تعالی اور رسول اللہ ﷺ کا دیدار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
’’سبوح قدّوس ربّ الملائکۃ والرّوح‘‘ کی فضیلت سے متعلق حدیث کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھجور سے افطار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دریائے نیل کے نام عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے خط کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسلمان کے ایک مشورہ سے کفار کے 70مشورں کو باطل کرنے کے قول کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی صحابی سے خودکشی کا ثبوت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانچ نمازوں کی فضیلت سے متعلق روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
روایت "اللہ تعالٰی کسی کو 10 دس مرتبہ رحمت کی نظر سے دیکھتا ہے تو اپنے گھر لاتا ہے " کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑھیا کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کچرا پھینکنے کے واقعے کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حدیث ضعیف کی تعریف اور اس کا حکم