نماز کے دوران منہ میں معدے کا پانی آنے کا شرعی حکم

فتوی نمبر :
760
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز /

نماز کے دوران منہ میں معدے کا پانی آنے کا شرعی حکم

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ مفتیان کرام !
اس مسئلہ کے بارے میں اپ کیا فرماتے ہیں ایک شخص وضو کرنے کے بعد سجدہ میں جاتا ہےتو اس کے منہ میں الٹی نما پانی آجاتا ہے آیا اسے اسکی وضو ٹوٹا یا نہیں؟ رہنمائی فرماۓ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ نماز کے دوران اگر معدے کی طرف سے تھوڑا سا کڑوا پانی منہ میں آئے اور بغیر کسی ارادہ خود بخود واپس چلا جائے تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔
البتہ اگر خود قصداً لوٹالے تو امام محمد کے نزدیک نماز فاسد ہو جائے گی اور یہی قول احوط ہے،لیکن اگر منہ بھر کر قے آئی اور نگل لی تو وضو ٹوٹ جائے گا، دوبارہ وضو کرکے نماز پڑھنا واجب ہے،لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر کڑوا پانی منہ بھر کر نہیں آیا اور قصدا واپس نہیں لوٹایا تو نماز ہوگئی، لیکن اگر قصدا واپس لوٹایا تو احتیاطاً دوبارہ نماز ادا کرلی جائے۔

حوالہ جات

الهندية:(102/1ط: دارالفكر)*
ذا قاء ملء الفم تنتقض طهارته ولا تفسد صلاته وإن قاء ملء أقل من ملء الفم لا تنتقض طهارته ولا تفسد صلاته وإن قاء ملء الفم وابتلعه وهو يقدر على أن يمنعه تفسد صلاته وإن لم يكن ملء الفم لا تفسد صلاته في قول أبي يوسف - رحمه الله تعالى - وتفسد في قول محمد - رحمه الله تعالى - والأحوط قوله كذا في فتاوى قاضي خان وإن تقيأ فإن كان أقل من ملء الفم لم تفسد صلاته وإن كان ملء الفم تفسد صلاته. كذا في المحيط.

*البحر الرائق:(35/1،ط: دارالكتاب الإسلامي)*
(قوله: وقيء ملأ فاه) أي وينقضه قيء ملأ فم المتوضئ أفرده بالذكر، وإن كان داخلا في الأول لمخالفته في حد الخروج كذا في التبيين، وإنما لم يفرد الخارج من غير السبيلين مع مخالفته للخارج منهما.

*تبيين الحقائق:(9/1،ط: دارالكتاب الإسلامي)*
وقيء ملأ فاه ولو مرة أو علقا أو طعاما أو ماء)، وإنما أفرد القيء بالذكر وإن كان يدخل تحت قوله خروج نجس لما أنه يخالف في حد الخروج على ما يأتي، وهو حدث عندنا لقوله عليه الصلاة والسلام «إذا قاء أحدكم في صلاته أو قلس فلينصرف وليتوضأ.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 760کی تصدیق کریں
5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   0
  • عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا

    یونیکوڈ   0
  • چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   21
  • زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا

    یونیکوڈ   0
  • *کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

    یونیکوڈ   0
  • مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   0
  • قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • سنت مؤکدہ چھوڑ کر نوافل پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   0
  • ایکسچینج کمپنی میں خود سرمایہ کاری کرنا اور دوسروں سے کمیشن پر سرمایہ کاری کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • بینک میں سونا جمع کروا کر قرض لینے کی صورت میں بینک کی طرف سے ملنے والے انعامات کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • ڈبے پر لکھی قیمت کو نظر انداز کر کے اپنی مرضی کی قیمت پر بیچنا

    یونیکوڈ   0
  • لنڈے کے کپڑوں سے ملنے والی کرنسی اور دیگر قیمتی چیزیں لقطہ کے حکم میں ہیں

    یونیکوڈ   0
  • نماز تراویح کی نیت

    یونیکوڈ   0
  • مسجد میں بآواز بلند سلام کرنا

    یونیکوڈ   0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی (I.V.F) کا حکم

    یونیکوڈ   0
  • قومی نغمے اور ملی ترانوں کے سننے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   0
  • نماز کے وقت چپلوں کا سامنے ہونا

    یونیکوڈ   0
  • یتیم کے مال پر زکوۃ

    یونیکوڈ   0
...
Related Topics متعلقه موضوعات