السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
مفتی صاحب! جماعت کے دوران پہلی صف مکمل ہوگئی، دوسری صف میں آنے والے شخص کو یہ غالب گمان ہے کہ اب میرے بعد کوئی شخص بھی جماعت میں شامل نہیں ہوگا تو وہ کیا کرے ؟ کیا وہ دوسری صف میں اکیلا کھڑا ہو جائے اور جماعت کے ساتھ اپنی نماز دوسری صف میں اکیلا ہی مکمل کر لے ؟
واضح رہے کہ اگر اگلی صف میں جگہ ہو تو پچھلی صف میں اکیلے نماز پڑھنا مکروہ ہے، لیکن اگر اگلی صف میں جگہ نہ ہو تو بہتر ہے کہ وہ اگلی صف سے کسی کو پیچھے کر کے اپنے ساتھ صف بنائے، البتہ اگر کسی کو پیچھے کرنے سے لڑائی یا نماز ٹوٹنے کا اندیشہ ہے تو پھر اکیلے، پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی کراہت نہیں۔
*الهندية:(107/1،ط: دارالفكر)*
ويكره للمنفرد أن يقوم في خلال صفوف الجماعة فيخالفهم في القيام والقعود وكذا للمقتدي أن يقوم خلف الصفوف وحده إذا وجد فرجة في الصفوف وإن لم يجد فرجة في الصفوف روى محمد بن شجاع وحسن بن زياد عن أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - أنه لا يكره فإن جر أحدا من الصف إلى نفسه وقام معه فذلك أولى. كذا في المحيط وينبغي أن يكون عالما حتى لا تفسد الصلاة على نفسه. كذا في خزانة الفتاوى.
*المحيط البرهاني:(381/1،ط:دار الكتب العلمية)*
وكذا يكره للمقتدي أن يقوم خلف الصفوف وحده إذا وجد فرجة في الصفوف، وإن لم يجد فرجة في الصفوف، روى محمد بن شجاع والحسن بن زياد عن أبي حنيفة أنه لا يكره فإن جر أحدا من الصف إلى نفسه وقام معه، فذلك أولى، وتكره الصلاة في طرق العامة، وكذا تكره الصلاة في الصحراء من غير سترة، ومقدار السترة تأتي بعد هذا في فصل على حدة.